WE News:
2025-04-26@17:38:48 GMT

ایران کے شہر بندر عباس میں پورٹ پر دھماکہ، 281 افراد زخم

اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT

ایران کے شہر بندر عباس میں پورٹ پر دھماکہ، 281 افراد زخم

ایران کے شہر بندر عباس میں بندرگاہ پر دھماکے سے 280 افراد زخمی ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس کی شاہد راجئی بندرگاہ پر واقع ایک انتظامی عمارت میں زوردار دھماکہ ہوا، جس سے 281  افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

  دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، کئی افراد کے ملبے تلے دبے جانے کا خدشہ موجود ہے۔

 دھماکا سینا کنٹینر یارڈ میں ہوا، جو پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن سے وابستہ ہے۔

ہرموزگان کے کرائسز مینجمنٹ چیف مہرداد حسن زادہ نے کہا کہ یہ دھماکا بندرگاہ کے صحن میں ذخیرہ کیے گئے کئی کنٹینرز کے پھٹنے سے ہو۔

یہ بھی پڑھیں: حسن نصراللہ کی موت، اسرائیل کو ایران سے ردعمل کا انتظار کیوں؟

نیشنل ایرانین آئل ریفائننگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (این آئی او آر ڈی سی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھماکے کا علاقے میں ریفائنریوں، ایندھن ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں یا تیل کی پائپ لائنوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بندر عباس کی تنصیبات میں آپریشن بلا تعطل جاری ہے، مزید کہا گیا کہ بندرگاہ کے حکام کی مدد کے لیے قریبی تیل کمپنیوں کی فائر فائٹنگ اور ہنگامی ٹیمیں تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایران بندرعباس دھماکہ شاہد راجئی بندرگاہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران دھماکہ شاہد راجئی بندرگاہ

پڑھیں:

سرگودھا: گھر میں کھڑے رکشے میں ایل پی جی سلنڈر دھماکا، 5 افراد زخمی

—فائل فوٹو

سرگودھا میں گھر میں کھڑے رکشے میں ایل پی جی سلنڈر دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 2 خواتین اور 1 بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا میں درگاہ سائیں کے قریب سلیمان پورہ کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں گھر میں کھڑے رکشے میں لگے ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔

حیدرآباد: دکان میں گیس سلنڈر دھماکا، 50 افراد جھلس کر زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں زخمی 5 افراد کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کی وجہ رکشے کے سلنڈر سے گیس لیکیج بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر نے شہید رجائی بندرگاہ پر خوفناک دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیدیا
  • ایران، شہید رجائی بندرگاہ پر شدید دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 516 زخمی
  • ایران کی بندرگاہ میں خوفناک دھماکا؛ 400 زخمی، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
  • ایرانی بندرگاہ پر دھماکے میں 500 سے زائد افراد زخمی
  • ایران کی بندرگاہ کے قریب دھماکے سے 115افراد زخمی
  • ایران: شاہد راجئی پورٹ پر دھماکا، 195 افراد زخمی
  • ایران، انڈیا اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کروانے کیلئے تیار ہے، سید عباس عراقچی
  • کوئٹہ: بارودی سرنگ کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق
  • سرگودھا: گھر میں کھڑے رکشے میں ایل پی جی سلنڈر دھماکا، 5 افراد زخمی