ہالی ووڈ کی 62 سالہ اداکارہ ڈییمی مور کو 2025 کی دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈییمی مور کو پیپل میگزین کی جانب سے 2025 کی ’’دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت‘‘ کا اعزاز دیا گیا ہے۔ 62 سالہ اداکارہ نے اس اعزاز کو حاصل کر کے عمر سے متعلق خوبصورتی کے روایتی معیاروں کو چیلنج کیا ہے۔

ڈییمی مور نے پیپل میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں عمر رسیدگی، خوبصورتی اور خود کو قبول کرنے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عمر کے مطابق اپنے خدوخال کی زیادہ قدر کرتی ہیں اور اگرچہ کبھی کبھار آئینے وہ خود کو دیکھ کر عمر رسیدہ محسوس کرتی ہیں، تاہم اپنی صحت اور فٹنس پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔

A post common by Demi Moore (@demimoore)

انہوں نے اپنی جوانی کے دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اُس وقت صرف جسمانی خوبصورتی کو اہمیت دی جاتی تھی، لیکن اب وہ صحت، ذہنی سکون اور زندگی کے معیار کو زیادہ اہم سمجھتی ہیں۔

یاد رہے کہ ڈیمی مور کو 2025 میں ان کی فلم The Substance میں بہترین اداکاری پر خوب سَراہا گیا تھا۔ انہوں نے SAG ایوارڈ، گولڈن گلوبز اور کریٹکس چوائس سمیت کئی اعزازات حاصل کیے، جبکہ انہیں آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

A post common by People Magazine (@people)

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

کوئی ہمارے گھر پر حملہ آور ہوگا تو ہم سب یک جان یک زبان ہیں؛ انوار الحق کاکڑ

سٹی 42 : سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ یہ جنگ کے متعلق کیسی باتیں کر رہے ہیں، کیا بتاتے ہیں کہ ہم نے دو ہتھیار بنا لیے تو دنیا کو دکھائیں، آپ اس سب سے منہ چھپاتے پھریں گے، پاکستانی اپنے فوج کے پیچھے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ 

سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت حالات کشیدہ چل رہے ہیں، بھارت ایک ایجنڈے کے تحت پاکستان پر الزام تراشی کرتا رہا ہے، جو واقع پیش آیا پاکستان کبھی کسی دہشتگردی کے واقعے کو سپورٹ نہیں کرتا، بھارت کی جانب سے جو الزام لگایا جا رہا ہے جلد حقیقت سامنے آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی ہندوستان سے پہلے دراندازی نہیں کی۔ 

گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو ہندوستان کا حصہ ہی نہیں سمجھتا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 70 سالا تاریخ میں کبھی ثبوت نہیں ملے کہ پاکستان دہشتگردی کی ہو ، ہمیشہ سے ہی دہشتگردی ہندوستان نے ہی کی جس کے ثبوت موجود ہیں، ہمیشہ ہندوستان دہشتگردی کر کے کھلم کھلا کریڈٹ لیتا ہے، بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشیا میں جنگی اور ہجانی سی کیفیت چل رہی ہے، لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، ہندوستان کی مہم جوئی کی سی کیفیت لگ رہی ہے، ایسی بےحودگی جس کا الزام پاکستان پر لگ رہا ہے ہم مسترد کرتے ہیں۔ 

قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور کراچی کنگز کے میچ  میں ڈرامائی آغاز 

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی پوزیشن کشمیر پر پرنسپل پوزیشن ہے، کشمیر کو پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہیے، یہ مسئلہ شروع سے کلیئر ہے، یہ ایک disputed ٹیرٹری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اور پاکستان کی پوری قوم کلئیر ہے کہ یہ ہم پر الزام ہے، ہندوستان کے ارادے نیک نہیں ہیں، بنگلادیش میں ہندوستان کو شدید ناکامی ہوئی ہے، ہمارے دو صوبوں میں دہشتگرد کے جو حالات تھے اس سے لگتا ہے انڈیا نے کچھ سوچا ہو ، یہ انکا خواب ہے جسکی کوئی تعبیر نہیں ہے ۔ 

وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی تشکیل دیدی

انہوں نے کہا کہ کشمیر  کبھی بھی ہندستان کا حصہ نہیں تھا اور نہ ہے، بھارت نے پاکستان کو دولخت کرنے میں کھلم کھلا کردار ادا کیا گیا، میرے صوبہ بلوچستان میں بھی شواہد موجود ہیں، انکی تخریب کاری کے شواہد موجود ہیں، انکے وزیر اعظم کہتے ہیں بلوچستان سے اور گلگت سے لوگ مجھے آوازیں دے رہے ہیں، پاکستان کی ترقی روز اول سے ان سے برداشت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ریاست دوسروں کے معاملات میں بولنے کی عادت نہیں رکھتی ، ہمسائے کے طور پر ہم خوش ہیں کہ کوئی ترقی کرتا ہے، پوری دنیا کہے کہ کینیڈا اور امریکہ کا الزام غلط ہے کہ انڈیا نے مداخلت کی، دنیا کہے کہ کینیڈا اتھارٹی نے جھوٹ بولا،امریکی اتھارٹی نے جھوٹ بولا۔ 

صدر مملکت سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات

سابق نگران وزیراعظم نے کہا کہ بھارت صرف پاکستان میں ہی نہیں امریکہ اور کینیڈا میں بھی تخریب کاری میں ملوث ہے، غیر ملکی اتھارٹیز نے بھارتی تخریب کاری کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھے، تخریب کاری بھارت کا پسندیدہ کردار بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 بے گناہ افراد مادے گئے ہیں،  دو ارب انسانوں کی تقدیر اس سب سے جڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ کے متعلق کیسی باتیں کر رہے ہیں، کیا بتاتے ہیں کہ ہم نے دو ہتھیار بنا لیے تو دنیا کو دکھائیں، آپ اس سب سے منہ چھپاتے پھریں گے 

تمام نجی تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے

پاکستانی اپنے فوج کے پیچھے کھڑے ہو جاتے ہیں، پاکستانی اپنے دفاع کرنے والوں کے ساتھ ہیں، کوئی ہمارے گھر پر حملہ آور ہوگا تو ہم سب یک جان یک زبان ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • بھارت پہلگام واقعہ کا بے بنیاد الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، انوارالحق کاکڑ
  • کوئی ہمارے گھر پر حملہ آور ہوگا تو ہم سب یک جان یک زبان ہیں؛ انوار الحق کاکڑ
  • پاکستان، بھارت ایٹمی طاقتیں، حملہ ہوا تو کھلی جنگ ہو گی، دنیا کو فکر مند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
  • کومل عزیز کس خوف کی وجہ سے شادی نہیں کررہیں؟ اداکارہ کا انکشاف
  • چیزیں بگڑتی ہیں تو خطہ ہی نہیں دنیا پر اثرات پڑیں گے؛ خواجہ آصف
  • خلا میں پاکستان کے کتنے سیٹلائٹ ہیں۔۔؟ اور پوری دنیا کے کتنے ہیں۔۔؟
  • اداکارہ ریکھا کی حویلی ’بسیرا‘ کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
  • ندا یاسر کا لائیو شو میں بڑا اعتراف، ساتھی اداکارہ کی شادی سے متعلق خبر جھوٹی تھی؟
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیک پول دنیا سے رخصت