بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا پول کھل، موجودہ حالات میں عمران خان کی ضرورت ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ بھارت کی اہم سیاسی، صحافتی اور سماجی شخصیات مودی سرکار کے اس فلاپ ڈرامے کو بے نقاب کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پہلگام میں انٹیلیجنس فیلیئر، بھارتی فوج اور حکومت پر شہریوں کی کڑی تنقید
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اپوزیشن سمیت سیاسی حلقے اس کمزور اسکرپٹ کو سچ تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ بھارتی عوام میں اب شعور بیدار ہو چکا ہے، وہ مودی کے ڈراموں پر مزید یقین نہیں کرتے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق مودی بھارت میں اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو واپس حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، مودی کا ٹریک ریکارڈ قتل و غارت پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کے مہم جوئی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا، موجودہ حالات سے نمٹنے کے لیے عمران خان جیسی مقبول قیادت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی میں کیے جانے والے اہم فیصلے کیا ہیں؟
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ فارم 47 کی بنیاد پر قائم حکومت کو نہ قانونی حیثیت حاصل ہے اور نہ ہی عوامی مقبولیت۔ فارم 47 کے تحت بننے والے وزیر دفاع خواجہ آصف میں مطلوبہ سہولت میسر نہیں ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عمران خان فارم 47 فالس فلیگ آپریشن کشمیر مودی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فارم 47 فالس فلیگ ا پریشن بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے لیے
پڑھیں:
پاکستان سے بدترین شکست پر بوکھلاہٹ، بھارتی ایئرچیف کا 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز بیان
آپریشن سندورمیں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست پر بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ مہینوں بعد اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی ایئرچیف نے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا مضحکہ خیز بیان دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے آپریشن سندورمیں ناکامی چھپانے کی ایک اور مضحکہ خیز کوشش کی ہے جس میں اس کے بھارتی ایئرچیف نے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا بیان دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر چیف نے مضحکہ خیز دعویٰ بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران کیا۔
بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ لڑاکا اورایک ریڈار طیارہ تباہ کیے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی طرف سے بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف خود بھارتی آرمی چیف بھی کرچکے ہیں۔