فلسطینی صدر نے حسین الشیخ کو فلسطینی اتھارٹی کا نائب صدر مقرر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
حسین الشیخ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فلسطینی صدر محمود عباس نے حسین الشیخ کو فلسطینی اتھارٹی کا نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی حکومت میں نائب صدر کے عہدے کی تشکیل کے چند روز بعد بالآخر فلسطینی صدر محمود عباس نے پی ایل او( فلسطین لبریشن آرگنائزیشن) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حسین الشیخ کو تنظیم کا صدر اور فلسطینی صدرات کے لیے اپنا نائب مقرر کرلیا ہے۔
پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک اور رکن واصل ابو یوسف نے بتایا ہے کہ حسین الشیخ کو نائب صدر بنانے کے فیصلے کی ایگزیکٹو کمیٹی نے حمایت کردی ہے۔
تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) نے کہا ہے وہ فلسطین میں ایک ہی ریاست کے قیام کے تصور کے خلاف.
اگلے ہفتے منعقد ہونے والے اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے نئے سیکریٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایگزیکٹو کمیٹی حسین الشیخ کو فلسطینی صدر پی ایل
پڑھیں:
اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔
فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملے کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
ایس او پیز کے مطابق کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔
فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن ریسٹورنٹس کی نشاندہی کریں جہاں پر عملہ بغیر کیپ کے کام کررہا ہے۔
ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ٹیموں کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت بھی جاری کردی۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں، شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کاروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔