ویرات کوہلی اور انوشکا شرما لندن کیوں منتقل ہونا چاہتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
مایہ ناز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے حوالے سے گزشتہ ایک سال سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہونا چاہتے ہیں، اب اس حوالے سے تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ جوڑی لندن منتقل ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی دوران میچ دل کی دھڑکنوں کا معائنہ کروانے کی ویڈیو وائرل، مداح پریشان
نامور اداکارہ مادھوری ڈکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا نے اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہوجائیں گے۔
ڈاکٹر نینے نے یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں انوشکا سے ہونے والی ایک ذاتی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے کی ممکنہ وجوہات بیان کی ہیں۔
ڈاکٹر نینے نے کہا کہ انوشکا شرما نے انہیں بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر اس لیے لندن منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ بھارت میں وہ اپنی کامیابی کا سکون سے لطف نہیں اٹھا سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما ویرات کوہلی کے کپڑے کیوں پہنتی ہیں؟
ڈاکٹر نینے کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما دونوں نہایت شریف اور عام انسانوں کی طرح ہیں، لیکن ان کی ہر حرکت پر توجہ دی جاتی ہے، کسی ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران بھی سیلفی لینے کے لیے ان کے مداح آجاتے ہیں، اگرچہ اس میں کوئی حرج نہیں مگر ایک حد کے بعد یہ مداخلت بن جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما چاہتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو ایک عام اور پُرسکون ماحول میں پروان چڑھائیں، اس لیے انہوں نے لندن جیسے شہر کو منتخب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ ساز بلے باز ویرات کوہلی کا آئی پی ایل میں ایک نیا ریکارڈ
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اس وقت آئی پی ایل 2025 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اداکارہ انوشکا شرما بھارت ذہنی سکون ڈاکٹر نینے کرکٹر لندن ویرات کوہلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکارہ انوشکا شرما بھارت ذہنی سکون ڈاکٹر نینے کرکٹر ویرات کوہلی ویرات کوہلی اور انوشکا انوشکا شرما ڈاکٹر نینے
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 5 میں حادثہ پیش آیا، جس سے ان کی آنکھ اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔
اس وقت مریم کے ساتھ ان کی والدہ اور ایم این اے طاہرہ اورنگزیب بھی تھیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں سے ایک مریم کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
پی ٹی آئی کی رہنما ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا