بالی ووڈ اور کرکٹ کی سب سے مشہور جوڑی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے لندن منتقل ہون کی اصل وجہ آخرکار سامنے آگئی ہے۔ یہ کوئی معمولی پیشہ ورانہ فیصلہ نہیں، بلکہ ایک ایسی خواہش ہے جو ہر مشہور شخصیت کے دل میں ہوتی ہے مگر بول نہیں پاتا ’’عام زندگی‘‘ کی خواہش۔

یہ انکشاف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے شوہر ڈاکٹر سری رام نینے نے اپنے ایک پوڈکاسٹ میں انوشکا سے ہونے والی ایک ذاتی گفتگو کا احوال بتاتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر سری رام کا کہنا تھا کہ انوشکا اور ویرات نے بھارت میں اپنی شہرت اور مسلسل عوامی توجہ سے تنگ آ کر یہ قدم اٹھایا۔ ’’وہ چاہتے تھے کہ ان کے بچے ایک عام ماحول میں پرورش پائیں، جہاں ہر چھوٹی حرکت پر کیمروں کا فلش نہ چمکے‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت میں رہتے ہوئے یہ جوڑا اپنی نجی زندگی کے معمول ترین لمحات سے بھی لطف اندوز نہیں ہو پاتا تھا۔ ’’باہر کھانے جانا ہو، پارک میں سیر کرنا ہو یا بچوں کے ساتھ وقت گزارنا، ہر جگہ انہیں مداحوں اور میڈیا کا ایک ہجوم گھیر لیتا تھا‘‘۔ یہی وجہ ہے کہ انوشکا اور ویرات نے لندن کو اپنا مستقل گھر بنانے کا فیصلہ کیا، جہاں وہ زیادہ پرائیویسی کے ساتھ رہ سکیں۔

یہ جوڑا 2013 میں ایک کمرشل شوٹ کے دوران ملا تھا اور 2017 میں انہوں نے ایک پرائیویٹ تقریب میں شادی کی۔ ان کی بیٹی وامیکا 2021 میں پیدا ہوئی، جبکہ فروری 2024 میں ان کے بیٹے اکائے کی پیدائش ہوئی۔ ڈاکٹر نینے کے مطابق، ’’یہ فیصلہ جذباتی ضرور تھا، لیکن اس کے پیچھے ایک واضح سوچ تھی، اپنے بچوں کو ایک متوازن اور خوشگوار زندگی دینا‘‘۔

پیشہ ورانہ طور پر ویرات کوہلی اب بھی فعال ہیں اور آئی پی ایل 2024 میں رائل چیلنجرز بینگلور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اب تک 9 میچز میں 392 رنز بنائے ہیں، جس میں 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ تاہم، کھیل کے میدان سے باہر وہ اپنی فیملی کے ساتھ ایک پر سکون زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ لندن ان کا نیا گھر بن گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور ویرات

پڑھیں:

اداکارہ زارا نور عباس نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کر دی

معروف اداکارہ زارا نورعباس نے مشترکہ خاندانی نظام (جوائنٹ فیملی سسٹم) کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پھر سے اس روایت کو اپنانے کی ضرورت ہے، یہی تنہائی، عدم تحفظ اورمعاشرتی خلا کا بہترین حل ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے زارا نورعباس نے کہا کہ ہماری زندگی میں جوائنٹ فیملی کا کردار بہت اہم رہا ہے، ماضی میں جب خاندان قریب قریب رہا کرتے تھے، پیدل آنا جانا معمول تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سب مل کر کھانا کھاتے اور بچوں کی پرورش میں ایک دوسرے کا بھرپورساتھ ہوتا تھا، تب زندگی کہیں زیادہ آسان لگتی تھی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں ٹوٹتے رشتے، تنہائی اور بچوں کی تربیت جیسے مسائل کا ایک مضبوط اور فطری حل جوائنٹ فیملی سسٹم میں موجود ہے ہمیں چاہیے کہ ہم پرانے خاندانی نظام کو نئے انداز میں دوبارہ زندہ کریں۔زارا نور عباس کی اس پوسٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی اور سوشل میڈیا پر اس موضوع پر خاصی بحث بھی شروع ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • دل کی نئی امید
  • ٹرمپ کی ٹیرف میں مزید اضافے کی دھمکی؛ بوکھلاہٹ کے شکار بھارت کا ردعمل سامنے آگیا
  • اداکارہ زارا نور عباس نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کر دی
  • کپل شرما نے کینیڈا میں اپنے کیفے پر ہونے والی فائرنگ پر خاموشی توڑ دی
  • لندن کی گلیاں یا پان کی پچکاری؟ بھارتیوں کی حرکتوں پر گورے بھڑک اٹھے
  • تمنا بھاٹیا کا ویرات کوہلی اور عبدالرزاق سے منسوب افواہوں پر ردعمل
  • تمنا بھاٹیا نے کوہلی اور عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
  • سات سچائیاں
  • نقوش یاد رفتگاں
  • پاکستان نے بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے کو کیسے مار گرایا؟ برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ سامنے آ گئی