2025-11-06@11:34:19 GMT
تلاش کی گنتی: 1914
«اور ویرات»:
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کے 4 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور مشاورت کی گئی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی قیادت کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت وفد میں سینیٹر کامل علی آغا، ارکانِ قومی اسمبلی چوہدری محمد الیاس اور فرخ خان شامل تھے۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیرِ مملکت برائے سمندر پار پاکستانی عون چوہدری کے ہمراہ ملاقات کی۔ جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کے بارے میں 7 بڑے پروپیگنڈے اور ان کے برعکس حقائق اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ، وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور مشیرِ وزیراعظم رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سات رکنی وفد نے ملاقات کی۔ جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔ مزید پڑھیں: سیاسی زلزلہ متوقع! 27ویں آئینی ترمیم سے اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل کا امکان وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال، ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، جاوید حنیف، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن شامل تھے۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج، کیا 27ویں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی؟ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر...
ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے تناظر وزیراعظم اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوگئی۔ پیپلزپارٹی کا وفد ملاقات کے بعد سی ای سی اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، پیپلز پارٹی وفد نے اپنی تجاویز وزیراعظم کے سامنے رکھیں۔ملاقات میں مجوزہ ترمیم ۔کی شقوں اور مؤقف پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ دوسری جانب ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔ رابطوں میں تیزی آگئی۔ نمبر گیم پوری ہونے کا بھی دعویٰ کیا جارہا ہے۔ حکومت کو جے یو آئی کے بغیر ہی سینیٹ میں 65 ارکان کی حمایت ملنے کا یقین ہے۔ 96 کے ایوان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے 27 ویں ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات دینے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال، اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، جاوید حنیف خان، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ایم کو ایم رہنماؤں نے...
بھارتی ریاست بہارکی اسمبلی کے اہم اور فیصلہ کن انتخابات جمعرات کے روز شروع ہوگئے ہیں، جہاں پہلے مرحلے میں صبح 11 بجے تک تقریباً 28 فیصد ووٹروں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ ریاست کی 243 نشستوں میں سے 121 پر ووٹنگ جاری ہے، جو حکمران اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس اور دوبارہ اُبھرنے والے مہاگٹھ بندھن کے درمیان سخت مقابلے کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ VOTE CHORI ALERT ???????? Approximately 8 million voters are missing in Bihar after the SIR, and the Election Commission claims the election will be fair. The Election Commission has prepared the ground for a BJP victory. – @_YogendraYadav pic.twitter.com/BzeOAqQtY5 — Ravinder Kapur. (@RavinderKapur2) November 1, 2025 پہلے مرحلے میں کئی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آج مختلف اتحادی جماعتوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں، جن میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے پر مشاورت اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ آئینی ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے سے متعلق شقیں شامل کی جائیں تاکہ مالی اور انتظامی اختیارات نچلی سطح پر فراہم کیے جائیں اور عوامی مسائل بروقت حل ہو سکیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئینی ترمیم کے مختلف پہلوؤں پر...
ستائیسویں آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھ دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت اور تجاویز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے سے متعلق شقیں شامل کی جائیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق...
حکومت کو 27ویں ترمیم سے باز آ جانا چاہیے، یہ ترمیم قوم کو تقسیم کرنے کا سبب بنے گی: مولانا فضل الرحمن
امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت کو 27ویں ترمیم سے باز آ جانا چاہیے ، یہ ترمیم قوم کو تقسیم کرنے کا سبب بنے گی،ستائسویں ترمیم پر پوری اپوزیشن کی ملکر متفقہ رائے بنائیں گے معتدل ماحول کو شدت کی طرف لے جایا جارہا ہےایک وزیر تین ماہ سے اس ترمیم پر کام کررہا ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ ترمیم کہیں اور سے آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین کو کھلواڑ نہیں بننا چاہئے ، ایک سال میں دوسری ترمیم آرہی ۔ باجوہ نے اپنی نگرانی میں ترمیم...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اختر نے حال ہی میں ایک گفتگو کے دوران ڈراموں کے بدلتے رجحانات اور مبینہ مغربی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ محمود اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ڈرامہ سازی کے کئی مراحل دیکھے، تاہم موجودہ دور میں ڈراموں کا معیار اور موضوعات ان کی نظر میں تشویشناک انداز میں تبدیل ہو رہے ہیں اور یہ مغربی طرز اختیار کرتے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستانی ڈرامے حقیقت پسندی اور مضبوط کہانیوں کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے۔ بعد ازاں ڈائجسٹ کہانیوں کی مقبولیت کے باعث مواد میں بتدریج تبدیلی آئی، مگر اب صورتحال اس سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔ انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے، جس میں 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق اہم مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ترمیم کو 14 نومبر کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی مقصد کے لیے وزیراعظم اتحادی قیادت کو اعتماد میں لے رہے ہیں۔وزیراعظم نے آئینی ترمیم کے معاملے پر تمام وزرا اور ارکانِ پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ کردیے ہیں تاکہ مکمل حاضری یقینی بنائی جا سکے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور اجلاس کے ایجنڈے و شیڈول کی منظوری دے...
—فائل فوٹو ستائیسویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا۔ وزیراعظم پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔پیپلز پارٹی کے اہم رہنما سی ای سی اجلاس سے پہلے وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما اسلام آباد سے 11 بجے کراچی جانے والی پرواز میں نہیں گئے۔ وزیراعظم ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان کو اپنےخصوصی طیارے میں کراچی بھجوائیں گے۔ وزیراعظم اور MQM قیادت کی آج ملاقات متوقعوزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کی آج ملاقات متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی کے ارکان آج شام کراچی میں ہونے والے سی ای سی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور...
ستائیسویں ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں، تمام معاملے پر بات چیت ہوگی: بیرسٹر عقیل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں ہے، تمام معاملے پر بات چیت ہو گی، یہ کام کافی وقت سے آن اینڈ آف چل رہا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ یہ غلط بات ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت کسی کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے جلد بازی کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئین آسمانی صحیفہ نہیں، جس میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی...
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں ہے، تمام معاملے پر بات چیت ہو گی، یہ کام کافی وقت سے آن اینڈ آف چل رہا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ یہ غلط بات ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت کسی کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے جلد بازی کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئین آسمانی صحیفہ نہیں، جس میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی ہو، 27 ویں ترمیم میں قومی مفاد کے ایشوز ہیں، کسی سیاسی جماعت کے فائدے نقصان کی بات نہیں، اپوزیشن نے کچھ دیکھے اور بات...
27 ویں آئینی ترمیم پر منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے، پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینگے، وزیر پارلیمانی امور
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ27ویں آئینی ترمیم کا مقصد گورننس ، دفاع اور وفاق کا صوبوں کیساتھ رشتوں کو مضبوط بنا ناہے، 27ویں ترمیم کو متنازع بنانے کی کوششوں کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی کو اس پر مکمل اعتماد میں لیں گے ، 27ویں ترمیم میں 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں کیاجائے گااس پر منفی پروپیگنڈا بند ہونا چاہئے، 27ویں ترمیم کے حوالے سے جب دستاویز ، مندرجات اور مسودہ ایوان میں پیش ہوتو پھر بات کریں ابھی آپ کی گفتگو صرف اندازوں اور مفروضوں پر ہے، قومی اسمبلی میں بیرسٹرگوہر علی خان کے نکتہ اعتراض پراظہار خیال کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے...
ستائیسویں آئینی ترمیم؛ وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف 27 ویں آئینی ترمیم کے سلسلے میں آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اہم ملاقات آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، جس میں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی جائے گی۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو 14 نومبر کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں سے مشاورت...
—فائل فوٹو وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں ہے، تمام معاملے پر بات چیت ہوگی، یہ کام کافی وقت سے آن اینڈ آف چل رہا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ غلط بات ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت کسی کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے جلد بازی کی جارہی تھی۔بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ آئین آسمانی صحیفہ نہیں، جس میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی ہو، 27 ویں ترمیم میں قومی مفاد کے ایشوز ہیں، کسی سیاسی جماعت کے فائدے نقصان کی بات نہیں۔ حکومت 27 ویں ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دے رہی ہے، اہم...
حکومت 27 ویں ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دے رہی ہے، اہم دفاعی اصلاحات شامل، این ایف سی سے متعلق تبدیلیوں پر PP معترض
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دے رہی ہے، توقع ہے کہ یہ آج تیار ہو جائے گا کیونکہ حکومت چاہتی ہے کہ یہ مسودہ جمعہ تک وفاقی کابینہ اور پھر اسی دن سینیٹ میں پیش کر دیا جائے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، مجوزہ ترمیم میں دفاع سے جڑی شقوں کا مقصد مسلح افواج کے درمیان رابطہ کاری اور تعاون کو مزید مربوط کرنا ہے تاکہ کسی بھی غیر ملکی جارحیت کیخلاف متحدہ اور تیز رفتار جواب کو یقینی بنایا جا سکے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ شقیں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ سے سیکھے گئے سبق اور جدید وار فیئر کی تبدیل شدہ ڈائنامکس کی روشنی میں تیار کی...
ستائیسویں آئینی ترامیم۔ مجسٹریٹی نظام کی واپسی ،بیورو کریسی کو مزید طاقتور بنانے کا منصوبہ۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز تحریر ذوالقرنین حیدر ان دنوں ملک میں 27ویں آئینی ترامیم کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے۔ کہیں آرٹیکل 243تھی زیر بحث ہے تو کہیں صوبوں کے اختیارات میں کمی کی بات جارہی ہے۔ مگر جو سسٹم سے جڑی بات ہے وہ دراصل مجسٹریٹی نظام کی واپسی کی بات ہے۔ یعنی دوسرے لفظوں میں ہم نے1860میں واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی تسلط میں یہ قانون بنایا گیا جس میں ملکی اداروں کا نظام ایگزیکٹو مجسٹریٹی کے سپرد کیا گیا۔ دوسرے لفظوں میں وہ بھی ایک طرح کا وائسرے تھا۔ پولیس سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں اسد قیصر، علامہ راجہ ناصر عباس کی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں27 ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کا مقصد ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن الائنس کو مضبوط کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس، سابق وفاقی وزیراسعد محمود اور جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری بھی شریک تھے، سیاسی رہنماؤں نے موجودہ ملکی حالات، پارلیمانی امور اور اپوزیشن جماعتوں کے کردار پر مشاورت کی۔ 27 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ: پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)27 ویں آئینی ترمیم کے معاملہ پر پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سی ای سی کو آئینی ترامیم پر حکومتی ڈرافٹ پر اعتماد میں لیا جائے گا، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے 27 ویں ترمیم کے حوالے سے 5 مرکزی تحفظات ہیں۔ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ صوبوں کا حصہ 57 فی صد سے کم نہ کیا جائے، صوبائی خودمختاری کو واپس نہیں کیا جانا چاہئے، محکمہ تعلیم میں پورے ملک کیلئے ایک ہی نصاب کی تجویز قابل قبول ہے۔ دہشت گردی کی روک تھام: پاکستان اور افغانستان میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا واضح رہے کہ 27...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، یہ آئینی ترمیم صوبائی خود مختاری پر ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے، سہیل آفریدی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آیا تھا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی قرارداد جمع کرانی تھی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ جس دن سے میں وزیراعلیٰ بنا ہوں میں نے سب کو ملاقات کیلئے کہا، ملاقات نہیں ہوئی، پھر میں ہائیکورٹ بھی گیا کہ میری ملاقات کرائی جائے، پارلیمنٹ سپریم ہے اس لیے یہاں قرارداد جمع کرانا مناسب سمجھا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی...
پاکستان تحریک انصاف کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا جبکہ اس سے قبل 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے سینیٹر فیصل واوڈا نے جے یو آئی کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد چیئرمین بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ اسلام آباد پہنچا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں نامزد اپوزیشن لیڈر برائے قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی قائدین کے درمیان ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت ہوگی۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایک چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ قائم کیا جائے، جس کے ماتحت تمام مسلح افواج کے ادارے ہوں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی عدالت (فیڈرل کورٹ) کا نظام بھی متعارف کرایا جائے، کیونکہ ضلعی عدالتوں (ڈسٹرکٹ کورٹس) میں اصلاحات پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔ اشتر اوصاف کے مطابق، ہر صوبے میں ایک فیڈرل کورٹ قائم ہونی چاہیے تاکہ عدالتی نظام میں بہتری لائی جا سکے۔ موٹر ویز بنانے کے باعث گاڑیوں پر سفر کرنیوالے خوشحال طبقات اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: 27 آئینی ترمیم کا مسودہ 7 نومبر کو سینیٹ اجلاس میں پیش کرنے کا امکان ہے۔ حکومت نے سینیٹ میں جے یو آئی کے بغیر ہی تعداد پوری ہونے کا دعویٰ کردیا۔ 96 کے ایوان میں حکومت کو 65 ارکان کی حمایت ملنے کا قوی یقین ہے۔میڈیاذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم کےلیے اے این پی کے 3 سینیٹر کی حمایت ملنے کا امکان ہے۔ آزاد سینیٹر نسیمہ احسان سے بھی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرلی گئی۔ مزید 6 آزاد سینیٹرز بھی 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالیں گے، محسن نقوی، عبدالکریم، فیصل واوڈا، عبدالقادر، انوارالحق کاکڑ اور اسد قاسم شامل ہیں۔ ضرورت پڑنے پر جے یو آئی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینٹر فیصل واوڈا نے جمعیت علمای اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور 27ویں آئینی ترمیم کے حوالہ سے مشاورت کا عمل زیرِ بحث آیا, ملاقات میں جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری بھی شریک تھے۔میڈیا سے گفتگو میں واوڈا نے کہا کہ 27ویں ترمیم کی منظوری کے لیے ضروری پارلیمانی نمبرز موجود ہیں اور مولانا فضل الرحمان ترمیمی معاملات کو دیکھیں گے اور سمجھیں گے، وہ 27ویں ترمیم کے ساتھ ساتھ 28ویں ترمیم کی تیاری کا بھی تذکرہ کر رہے ہیں اور ملکی ترقی کے ساتھ آئینی ترامیم کا تسلسل جاری رہنے کی بات کی، 18ویں ترمیم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے لوگ رابطے کررہے ہیں، 26ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی ایک ہی مطالبہ رکھا تھا، ہم نے کہا تھا جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پرہم نے خودوزیراعظم سے رابطہ کیا، 27ویں آئینی ترمیم گڈگورننس اور صوبوں میں بہترہم آہنگی سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ایک الگ آئینی عدالت کے قیام کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے ، آئینی مقدمات دس فیصد ہیں لیکن پچاس فیصد وقت مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت...
اسلام آباد: 27 ویں ترمیم میں مشاورت کے لیے سینیٹر فیصل واوڈا مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 27ویں ترمیم کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے، سینیٹر فیصل واوڈا سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے اس حوالے سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ ملاقات میں جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بھارتیوں کیلئے بری خبر، کینیڈا کا بڑے پیمانے پر ویزے منسوخ کرنے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز اوٹاوا(آئی پی ایس ) کینیڈین حکومت نے عارضی ویزہ درخواستوں کو بڑے پیمانے پر منسوخ کرنے کے اختیارات دینے پر غور شروع کردیا ہے، جس سے بھارت اور بنگلادیش کے شہری زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (IRCC) اور کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (CBSA) نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ انہیں اجتماعی طور پر ویزے منسوخ کرنے کا اختیار دیا جائے۔ اس کا مقصد ایسے معاملات میں فوری کارروائی ممکن بنانا ہے جہاں فراڈ، جعلسازی یا نظام کے غلط استعمال کے شواہد موجود ہوں۔ دستاویزات کے مطابق مجوزہ قانون...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد وزیراعظم شہباز شریف سے آج ملاقات کرے گا۔ذرائع کے مطابق ملاقات آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، جس میں 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ایم کیو ایم کے حوالے کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 27 ویں آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے، جبکہ ایم کیو ایم بھی وزیراعظم شہباز شریف کو تحفظات سے آگاہ کرے گی۔ 27 ویں ترمیم، پیراشوٹ نہیں ہوئی، پی پی اور ن لیگ ایک پوائنٹ پر پہنچ گئے ہیں، حکومت سے کہوں گا بل پہلے سینیٹ میں لائے، اسحاق ڈاراسلام آبادایوان بالا میں اپوزیشن کے رکن سینیٹر... ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پارٹی مشاورت کے بعد اس حوالے...
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی آج 37 سال کے ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر مداح نہ صرف ان کی شاندار کرکٹ کیریئر کی یاد تازہ کر رہے ہیں بلکہ ان کی بیوی، بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ محبت بھرا رشتہ بھی یاد کر رہے ہیں۔ ویرات اور انوشکا کی کہانی 2013 میں ایک اشتہار کے سیٹ پر ملاقات سے شروع ہوئی۔ کئی سال تک اس تعلق کو نجی زندگی رکھنے کے بعد، دونوں نے دسمبر 2017 میں شادی کر لی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کے نئے ریسٹورینٹ کی قیمتوں نے سب کو حیران کردیا، نئی بحث چھڑ گئی انوشکا نے ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی کے بارے میں کہا کہ ’میں اپنے بہترین دوست سے شادی کر...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور کے علاقے فہد ٹاؤن میں نادرا سنٹر اور ڈیرہ گجراں شالیمار میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈ، دیگر دستاویزات اور پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔ وزیر داخلہ نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات کے فوری حل کے احکامات جاری کیے، دورانِ دورہ ایک بزرگ خاتون کی وہیل چیئر پر موجودگی کے پیش نظر محسن نقوی نے ان کی دستاویزات کو فوری پراسیس کرنے کی خصوصی ہدایت دی۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا ...
اوٹاوا: کینیڈین حکومت نے عارضی ویزہ درخواستوں کو بڑے پیمانے پر منسوخ کرنے کے اختیارات دینے پر غور شروع کردیا ہے، جس سے بھارت اور بنگلادیش کے شہری زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (IRCC) اور کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (CBSA) نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ انہیں اجتماعی طور پر ویزے منسوخ کرنے کا اختیار دیا جائے۔ اس کا مقصد ایسے معاملات میں فوری کارروائی ممکن بنانا ہے جہاں فراڈ، جعلسازی یا نظام کے غلط استعمال کے شواہد موجود ہوں۔ دستاویزات کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت حکومت کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ مخصوص حالات جیسے جنگ، فراڈ یا صحت عامہ کے بحران میں بیک وقت بغیر ہر درخواست...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم حکومت لارہی ہے اور یہ ضرور آئے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم لارہی ہے اور لائے گی اور یہ ہماری ترمیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے اور ہم 27 ویں ترمیم پر اپنے سب سے بڑے اتحادی پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، تجویز دیتا ہوں ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے کیونکہ قانون سازی کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ...
وفاقی حکومت کی جانب سے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم نے ملک میں وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات کی تقسیم کے حوالے سے ایک نئی سیاسی اور آئینی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ ترمیم کے مسودے کے مطابق تعلیم، آبادیاتی منصوبہ بندی اور مالی وسائل کی تقسیم جیسے اہم شعبے، جو 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کے دائرہ اختیار میں آ گئے تھے۔ دوبارہ وفاق کے کنٹرول میں لانے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کیا ہے اور اس کے اثرات کیا ہوں گے؟ اس حوالے سے آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم اگر منظور ہو گئی تو صوبائی خودمختاری میں واضح کمی واقع ہو سکتی ہے، جبکہ وفاق کے اختیارات...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت 27ویں آئینی ترمیم لانے جا رہی ہے اور یہ ترمیم ہر صورت پیش کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ آئینی ترمیم حکومت کی اپنی تجویز ہے اور اس پر اتحادی جماعتوں کو مکمل اعتماد میں لیا جائے گا،ہم پیپلز پارٹی سمیت اپنے اتحادیوں کے ساتھ بیٹھے ہیں، ایم کیو ایم کو بھی اس معاملے پر اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون سازی کا ایک باقاعدہ طریقہ کار ہوتا ہے، اسی لیے تجویز دیتا ہوں کہ 27ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے،علی ظفر کو یقین دلاتا ہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت،خبر ایجنسیاں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم حکومت لارہی ہے اور یہ ضرور آئے گی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم لارہی ہے اور لائے گی اور یہ ہماری ترمیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے اور ہم 27 ویں ترمیم پر اپنے سب سے بڑے اتحادی پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، تجویز دیتا ہوں ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے کیونکہ قانون سازی کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ علی...
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار...
نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میری حکومت کو تجویز ہے 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے۔ ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہوگا کہ جلد بازی میں ترمیم منظور کرلی جائے، ہم اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، اور قانون سازی میں ان کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی بالکل ہونی چاہیے، قائد حزب اختلاف اس ایوان کا حصہ ہیں، اور ہم اس تعیناتی میں بالکل رکاوٹ نہیں۔ نائب وزیراعظم نے کہاکہ 27ویں آئینی ترمیم کی حتمی دستاویز آپ کو پیش کردی جائےگی۔ آپ...
ستائیسویں ترمیم سے ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی، منظور نہیں ہونے دینگے، اپوزیشن اتحاد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم منظور نہیں ہونے دیں گے کیونکہ اس کے بدترین نقصانات ہوں گے اور ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ آج ہم نے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جو 27 ویں آئینی ترمیم کا پنڈورا باکس کھولا...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ 27ویں آئینی ترمیم کو کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے کیونکہ ان کے مطابق اس کے اثرات ملک کی آئینی اور سیاسی بنیادوں کے لیے خطرناک ہوں گے۔ اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ اجلاس طلب کرنے کا مقصد ملک میں آئینی اور سیاسی خدشات کو اجاگر کرنا تھا۔ میاں نواز شریف صاحب کچھ سال پہلے ووٹ کو عزت دینے کے لیے روڈوں پر تھے ان کا ایک...
فائل فوٹو پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کے کنوینر شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے متعلق سال 11-2010 اور 14-2013 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ایف بی آر کی جانب سے درآمدی پالیسی آرڈر 2009 کی خلاف ورزی کا آڈٹ کیا گیا، استعمال شدہ اور سیکنڈ ہینڈ آٹو پارٹس کی غیر قانونی کلیئرنس کا انکشاف ہوا۔رپورٹ کے مطابق درآمدی پالیسی آرڈر 2009 کے تحت استعمال شدہ آٹو پارٹس کی درآمد پر پابندی تھی، اسلام آباد اور ملتان کسٹمز نے سیکنڈ ہینڈ آٹو پارٹس کی کلیئرنس ریڈمپشن فائن کے ذریعے کی۔آڈٹ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ آٹوپارٹس کی یہ کلیئرنس درآمدی پالیسی کی خلاف ورزی تھی، ڈی...
لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران لاہور شہر کی فضا صاف رکھنے کے لیے سخت اقدامات کی تجویز سامنے آئی۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے شہر میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ فضا کی بہتری کے لیے فوری اور سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک تجویز ہے کہ ایک ماہ کے لیے اتوار کو تمام کمرشل سرگرمیاں بند کر دی جائیں۔ یہ میرا ذاتی خیال ہے، ہمیں ایک دو ماہ یا چار ہفتے ایسا کرنا پڑے...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم میں صوبوں اور مرکز کے درمیان وسائل کی تقسیم میں توازن کی ضرورت ہے۔ رانا ثناء اللہ نےمزید کہا کہ آئین کسی بھی ملک کی مقدس دستاویز ہوتی ہے، تاہم یہ حرف آخر نہیں ہوتی اور آئین میں بہتری کے لیے ترامیم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین پاکستان میں اب تک 26 ترامیم ہو چکی ہیں، اور اگر پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت متفق ہو تو آئین میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد جو مسائل زیر بحث آ رہے ہیں، ان پر بات چیت جاری رہے گی۔ رانا ثناء اللہ نے...
فائل فوٹو سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارتی پنجاب سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان روانہ ہوگئے۔سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ ننکانہ صاحب، حسن ابدال اور کرتارپور سمیت دیگر مقدس مقامات پر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔یہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی مناسبت سے منائی جانے والی سالانہ مذہبی تقریبات ہیں، جس میں دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد شرکت کرتے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق مئی میں پاک بھارت جھڑپوں کے بعد سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا یہ پہلا موقع ہے۔پاکستان میں سکھ برادری اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یاتریوں کے لیے سخت سیکیورٹی اور خصوصی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائٹیشن سسٹم (ٹریکس) کے نفاذ کے بعد اپنی کارکردگی کے ابتدائی اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔حکام کے مطابق شہر میں اب دستی چالان کا نظام مکمل طور پر روک دیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 4 ہزار سے زائد ای چالان کیے جا رہے ہیں ، جن میں بنیادی طور پر سگنل توڑنا، سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنا، غیر قانونی پارکنگ اور تیز رفتاری کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ٹریفک پولیس کا دعویٰ ہے کہ خودکار نظام کے تحت ہونے والی فوری اور شفاف کارروائیوں سے نہ صرف ٹریفک حادثات میں کمی آئی ہے بلکہ شہری اب زیادہ محتاط انداز میں ڈرائیونگ کر رہے ہیں کیونکہ...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم رواں ماہ پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا حتمی پلان تیار کر لیا جس میں وفاقی اختیارات میں اضافہ، این ایف سی ایوارڈ، آئینی عدالتوں کا قیام اور ججز تبادلوں سمیت اہم اصلاحات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ ترمیم میں آرٹیکل 243 کے تحت افواج پاکستان کے حوالے سے نئی ترامیم تجویز کی گئی ہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر میں ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے آرٹیکل 213 میں تبدیلی کا منصوبہ ہے۔ اسی طرح آرٹیکل 160(3) کے تحت قومی مالیاتی کمیشن (NFC) میں صوبوں کا حصہ گزشتہ ایوارڈ سے کم نہ ہونے کی شق کو ترمیم کے ذریعے لچکدار بنانے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ نئے این ایف...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے 18 ویں ترمیم میں صوبوں اور مرکز کے پاس جو وسائل ہیں انہیں بیلنس کرنے کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا آئین کسی بھی ملک کی مقدس دستاویز ہوتی ہے لیکن حرف آخر نہیں ہوتی، آئین میں بہتری کے لئے ترامیم کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں 26 ترامیم ہو چکی ہیں، پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت اگر متفق ہو تو آئین میں ترمیم ہوتی ہے، 26 ویں ترمیم کے بعد جن چیزوں پر بات ہو رہی ہے ہوتی رہے گی۔ سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ایسا بھی...
—فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم صبح 27ویں ترمیم لا رہے ہیں، آئین کسی بھی ملک کی مقدس دستاویز ہوتی ہے، لیکن حرف آخر نہیں ہوتی۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں بہتری کے لیے ترامیم کی جاتی ہیں، آئین پاکستان میں 26 ترامیم ہوچکی ہیں۔ پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت اگر متفق ہو تو آئین میں ترمیم ہوتی ہے، 26ویں ترمیم کے بعد جن چیزوں پر بات ہورہی ہے ہوتی رہے گی۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مثبت بات چیت اور بحث جمہوریت کا خاصا ہے اور وہ ہوتا رہنا چاہیے، مختلف چیزیں ہیں جن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-06-6 ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ ریاض کے ساتھ لندن کے تعلقات مضبوط اور تاریخی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں 1900 سے زیادہ برطانوی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ ایویٹ کوپران دنوں ریاض کا دورہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ان کا ملک مالی تعاون کے فریم ورک کے اندر سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو تیز کرنا چاہتا ہے۔ ایویٹ کوپر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا ملک سوڈان میں مذاکرات کی حمایت کرتا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جنگ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا ملک...
وزیراعظم نے پی پی سے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کر دی، بلاول کی تصدیق، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق اوراے این پی سمیت جے یو آئی ایف سے بھی رابطوں کا فیصلہ فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی،این ایف سی ایوارڈ میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا اور الیکشن کمیشن بھی مجوزہ ترمیم کا حصہ ہے،ذرائع حکومت 27 ویں آئینی ترمیم لانے کیلئے متحرک ہوگئی۔27 ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ایگزیکٹو کی مجسٹریل پاور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> واشنگٹن/ بیجنگ ( خبر ایجنسیاں + مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان، چین، روس اورشمالی کوریا خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں۔ان کے بقول وہ نہیں چاہتے کہ امریکا واحد ملک ہو جو ایسا نہ کرے۔ٹرمپ نے امریکی ٹی وی پروگرام ’سکسٹی منٹس‘ میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ ممالک زیر زمین ایٹمی تجربات کرتے ہیں مگر اس کا اعلان کرتے ہیں نہ ہی کسی کو بتاتے ہیں۔ان سے یہ سوال اْس وقت پوچھا گیا جب گفتگو کا موضوع ان کی حالیہ ہدایت بنی، جس کے مطابق انہوں نے پینٹاگون کو ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔حالیہ دنوں میں ٹرمپ نے...
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے 27ویں آئینی ترمیم کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئین کی بحالی اور نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ سے متعلق امور پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو مکمل طور پر کمزور کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کی اپنی تجویز کردہ ترمیم میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں پر ہائی کورٹ میں اپیل کا حق شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں ایک ہی سپریم کورٹ ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا...
27 ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو، اتفاق رائےکے بغیر کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ 27 ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو، 27 ویں ترمیم پر ابھی مشاورت کا آغاز ہوا ہے، اتفاق رائےکے بغیر کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوگی۔ جیو نیوز کے پروگرام ' آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جن چیزوں کا ذکر بلاول بھٹو نے کیا کونسی چیز ہے جو زیربحث نہیں رہی؟ ان چیزوں پر تو گفتگو دو چار ماہ سے ہو رہی ہے، اتحادیوں اور دیگر سے بات کریں گے، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد چیزوں کو سامنے لائیں گے۔رانا...
رانا ثناء اللّٰہ : فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جن چیزوں کا ذکر بلاول بھٹو نے کیا کونسی چیز ہے جو زیر بحث نہیں رہی، ان چیزوں پر تو گفتگو دو چار ماہ سے ہورہی ہے، اتحادیوں اور دیگر سے بات کریں گے، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد چیزوں کو سامنے لائیں گے۔مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسی دستاویز لوگوں کے درمیان لائیں جس پر اتفاق ہو یہ زیادہ مناسب ہوگا، ترمیم اگر آرہی ہے تو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہاہے کہ قانون سازی پارلیمان کا استحقاق ہے۔۔آئینی ترمیم کےلئے جو نمبر چاہئیں وہ ہمارے پاس پورے ہیں۔ ملکی مفاد میں اپوزیشن کے دوستوں کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے کسی بھی مسودے پر کام نہیں کیا گیا۔27ویں آئینی ترمیم پر بات چیت ہوئی اور اب بھی ہو رہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور این ایف سی کامعاملہ بھی دیکھنا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ 27ویں ترمیم ابھی حتمی ڈرافٹ کی شکل میں نہیں ہوئی صرف ایک ورکنگ پیپر ہے جو ابھی مکمل نہیں ہوا۔ ورکنگ پیپر سے مراد یہ نہیں کہ...
سیاسی حلقوں میں ایک مرتبہ پھر سے آئینی ترمیم کی باتیں ہورہی ہیں، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم میں درج تجاویز کے مطابق آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی، ججوں کے تبادلے کا اختیار، این ایف سی ایوارڈ میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ، آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے معاملات وفاق کو واپس دینا اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر ڈیڈلاک ختم کرنا ہے۔ ’وی نیوز‘ نے قانونی ماہرین سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی حکومت اور پیپلز پارٹی کی جانب سے آئینی ترمیم کے ذریعے کون سے اختیارات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے؟ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم اتفاق...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کو ایسے خوفناک بنا کر پیش کیا جارہا ہے جیسے یہ کوئی طوفان ہو، اس میں حکومت سمیت کسی کے لیے بھی گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کئی ماہ سے بات چیت جاری ہے، ہم اس حوالے سے اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔ مزید پڑھیں: 27ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی بنانے کے لیے آرٹیکل 243 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ رانا ثنااللہ نے کہاکہ آئین کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ترامیم کی جاتی ہیں، جن چیزوں کا...
سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پہلے ملک میں ’تاریخ پہ تاریخ‘ چلتی تھی، اب ’ترمیم، ترقی، ترمیم، ترقی‘ چلے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمیشہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں، آصف زرداری بھی جمہوریت کے بڑے کھلاڑی مانے جاتے ہیں، ان دونوں کے ہوتے ہوئے نہ جمہوریت ڈی ریل ہونے جارہی ہے اور نہ 27ویں آئینی ترمیم اتنی آسانی سے پاس ہونے جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئی آئے نہ آئے آئینی ترمیم پاس ہونے جا رہی ہے،آئیں گے تو عزت بچ جائے گی، فیصل واوڈا فیصل واؤڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اچھا اقدام کیا ہے کہ 27ویں ترمیم کی بات سب...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے 27 ویں آئینی ترمیم کا پروپوزل مسترد کردیا۔جیو نیوز سے گفتگو میں اسد قیصر نے آئین کی بحالی اور نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر چیئرمین بلاول بھٹو زردداری سے بھی بات چیت پر آمادگی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کا پروپوزل مسترد کرتے ہیں، آئین کی بحالی اور این ایف سی ایوارڈ پر بلاول بھٹو سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم کے دوران بھی آئینی عدالت کی تجویز تھی، آئینی بینچ کے بھی خلاف تھے۔اُن کا کہنا تھا کہ سمجھتے ہیں ایک ہی سپریم کورٹ ہے، 27ویں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے 27 ویں آئینی ترمیم کا پروپوزل مسترد کردیا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں اسد قیصر نے آئین کی بحالی اور نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر چیئرمین بلاول بھٹو زردداری سے بھی بات چیت پر آمادگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کا پروپوزل مسترد کرتے ہیں، آئین کی بحالی اور این ایف سی ایوارڈ پر بلاول بھٹو سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم کے دوران بھی آئینی عدالت کی تجویز تھی، آئینی بینچ کے بھی خلاف تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ سمجھتے ہیں ایک ہی سپریم...
این ایف سی فارمولے پر وفاق کے اختیارات میں اضافہ کی تجویز،27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات سب نیوز پر
این ایف سی فارمولے پر وفاق کے اختیارات میں اضافہ کی تجویز،27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات ،آئین کے آرٹیکل 160، شق 3اے، آرٹیکل 213، آرٹیکل 243 اور آرٹیکل 191اے سمیت متعدد آرٹیکلز میں ترامیم شامل ،آرٹیکل 160 کی شق 3اے کو ختم کرنے کی تجویز،این ایف سی فارمولے پر وفاق کے اختیارات میں اضافہ کی تجویز چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے تقرر کے طریقہ کار سے متعلق آرٹیکل 213 میں ترمیم کی تجویز ،آئینی عدالتوں کے قیام کے لیے آرٹیکل 191اے کو ختم کرکے نیا آرٹیکل شامل کرنے کی تجویز،مسلح افواج سے متعلق آرٹیکل 243میں بھی ترمیم...
پاکستان، چین اور روس خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں، ٹرمپ کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان، چین اور روس خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں، جبکہ امریکہ واحد بڑی طاقت ہے جو ان تجربات سے باز ہے۔امریکی ٹی وی پروگرام 60منٹس کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پینٹاگون کو فوری طور پر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کے بقول، شمالی کوریا، پاکستان اور دیگر ممالک ایٹمی تجربات کر رہے ہیں مگر وہ اس کا اعلان نہیں کرتے۔ان بیانات سے عالمی سطح پر تشویش پیدا...
چین ، روس ، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ، روس ، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کررہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روس اور چین جوہری ہتھیاروں کے ٹیسٹ کرتے ہیں، شمالی کوریا اور پاکستان بھی تجربات کررہےہیں لیکن وہ جاکر کسی کو نہیں بتاتے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک بڑی دنیا ہے، آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کہاں ٹیسٹ کر رہے ہیں، وہ زمین کے نیچے ٹیسٹ کرتے ہیں جہاں لوگ نہیں جانتے کہ ٹیسٹ کے دوران کیا ہو رہا ہے، آپ کو زمین تھوڑی ہلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔امریکی صدر نے انٹرویو میں کہا کہ اب ہمیں بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان، چین اور روس خفیہ طور پر ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، جبکہ امریکہ واحد بڑی طاقت ہے جو ان تجربات سے باز ہے۔امریکی نشریاتی ادارے “60 منٹس” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پینٹاگون کو ہدایت دی ہے کہ ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ “شمالی کوریا، پاکستان اور دیگر ممالک ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، لیکن وہ اس بات کو ظاہر نہیں کرتے۔”ان بیانات کے بعد عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے کہ شاید امریکہ 1992 کے بعد پہلی مرتبہ نیا ایٹمی تجربہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ٹرمپ نے...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین سے اِن کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی ہمدردی اور اظہار و تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔چوہدری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے چودھری شجاعت حسین کو داخلی سکیورٹی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ لیسکو اور میٹر بنانیوالی کمپنیوں کا اجلاس ،جدید اے ایم آئی سنگل فیز...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ یہ بھی پڑھیے: چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب اس موقع پر وزیر داخلہ نے ملک میں داخلی سیکیورٹی کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ ملاقات کے...
مظفرآباد: مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد حکومت آزاد کشمیر، پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا جس میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، اختتامی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور یونیورسٹی بینرز کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے، بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔ ٹورنامنٹ میں شریک ملک بھر کی یونیورسٹیز کی طالبات کا کہنا تھا...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش...
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے نئی دلی میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ماہانہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند نے بھارت بھر میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے نئی دلی میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ماہانہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تین حالیہ واقعات کا ذکر کیا، مہاراشٹر میں ایک خاتوں ڈاکٹر کی خودکشی جس نے ایک پولیس افسر پر زیادتی کا الزام لگایا تھا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع بیان کے بعد ایٹمی تجربات کے معاملے پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ واشنگٹن اس وقت کسی بھی قسم کے ایٹمی دھماکوں کی تیاری نہیں کر رہا۔ رائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے جن تجربات کا حکم دیا گیا ہے، وہ صرف سسٹم ٹیسٹ ہیں، جنہیں نان کریٹیکل یعنی غیر دھماکا خیز تجربات کہا جاتا ہے اور ان کا مقصد ایٹمی ہتھیاروں کے دیگر حصوں کی کارکردگی کو جانچنا ہے، نہ کہ کسی نئے ایٹمی دھماکے کا مظاہرہ کرنا۔عالمی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کرس رائٹ نے واضح...
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و...
عبرانی ویب سائٹ روٹرنت نے مقامی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر مسلح گروہوں کے درمیان شدید فائرنگ، پرتشدد تصادم اور جانی نقصان، خصوصاً بدو آبادیوں والے علاقوں میں پیش آنیوالے واقعات جنوبی فلسطین کے اندر سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی بستیوں اور عرب آبادی پر مشتمل مقبوضہ فلسطین کا علاقہ نقب ان دنوں خونریز جھڑپوں اور مسلح گینگوں کی جنگوں کا مرکز بن چکا ہے۔ مقامی ویب سائٹ کی رپورٹ میں عومر شہر کے مقامی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا کہ نقب کے مختلف علاقوں عرعرہ، حورہ اور اللقیہ میں مسلح اور خونریز سڑکوں کی لڑائیاں ہوئیں، جن میں کئی افراد زخمی اور بعض ہلاک ہو گئے۔ ان کے مطابق فائرنگ کی شدت...
لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے کیمرج شائر کے علاقے میں چاقو حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے ہنٹنگڈن سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے واقعے کو بڑا حادثہ قرار دیا اور کہا انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران تحقیقات میں معاونت کریں گے۔ ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا...
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کیساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہٗ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ پچاس یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔یہ شاندار کارنامہ بابر اعظم نے لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انجام دیا، جب انہوں نے صرف 36 گیندوں پر پُراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ اس اننگز کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 40 ویں نصف سنچری...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق...
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے شامل تھے۔ اس اننگز کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 40 نصف سنچریاں مکمل کر کے کوہلی کا 39 ففٹی پلس اسکورز کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی اس فہرست میں بھارت کے روہت شرما 37 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے وکٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے اندر فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے فیصلے کی تردید کرتے ہوئے میڈیا کی ان خبروں کی تردید کردی ہے کہ انہوں نے حملے کی منظوری دی تھی۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری اینا کیلی سے جب اس رپورٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اخبار نے جن ذرائع کا حوالہ دیا ہے وہ نہیں جانتیں کہ وہ کس بارے میں بات کر رہے ہیں اور ٹرمپ کی طرف سے کوئی بھی اعلان آئے گا۔ میامی ہیرالڈ نے جمعہ کے روز اطلاع دی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے وینزویلا کے اندر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور...
: پنجاب ایجوکیشن کمیشن (PECTAA) نے اعلان کیا ہے کہ اب 5 ویں اور ہشتم جماعت کے طلبہ کے امتحانات بورڈ نظام کے تحت لیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق امتحانات کے لیے رجسٹریشن کا عمل نومبر سے شروع ہوگا، جماعت پنجم کے امتحانات 9 فروری سے شروع ہوں گے جبکہ جماعت ہشتم کے امتحانات 16 فروری سے منعقد کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق جماعت پنجم کے طلبہ 3 نومبر سے 15 نومبر تک داخلہ اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے، دونوں جماعتوں کے نتائج 31 مارچ 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور صوبے بھر میں یکساں امتحانی نظام رائج کرنے کے لیے کیا...
بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 4 سے 6 نومبر تک تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جب کہ بابا گورونانک یونیورسٹی میں بھی 3 سے 6 نومبر تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ تقریبات کے پیشِ نظر شہر کے کالجز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن شازیہ بانو اور یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ننکانہ صاحب: سکھ جوڑے کی شادی کا اندراج ’سکھ میرج ایکٹ‘ کے تحت کردیا گیا واضح رہے کہ بابا...
فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے مفت غیر ملکی دوروں سے ادارے کی شفافیت پر سوالیہ نشان ڈاکٹر طاہر صغیر کے مفت غیر ملکی دوروں کی سہولیات کے انکشاف سے طبی حلقوں میں بے چینی (جرأت رپورٹ) این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر صغیر کے غیر ملکی دوروں میں فارماسوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے اخراجات اُٹھانے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ واضح رہے کہ شعبہ صحت میں فارما کمپنیوں کی جانب سے ہیلتھ کے اداروں میں ذمہ داران اور ڈاکٹرز کے اخراجات اُٹھانے کے عمل کو دنیا بھر میں معیوب سمجھا جاتا ہے اور اسے بنیادی طبی اخلاقیات اور مفادات کے ٹکراؤ کا ایک مکمل مقدمہ سمجھا جاتا ہے۔ دراصل فارما کمپنیوں کی جانب سے ڈاکٹرزسے...