بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو ہمارے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی، طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو ہمارے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی، طلال چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر بھارت کے فالز فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر اگر بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے، پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو پاکستانی میڈیا نے بیک فٹ پر کر دیا، بھارت میں سوشل میڈیا پر اب فالز فلیگ آپریشن پر کڑی تنقید ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی کی پوری سیاست مسلمان دشمنی اور مذہبی انتہا پسندی پر مبنی ہے، پہلگام فالز فلیگ آپریشن مودی سرکار کی پہلی واردات نہیں ہے، پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کے بطور وزیراعلی گجرات مسلمانوں پر مظالم دنیا ابھی بھولی نہیں ہے، بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے، مودی سرکار کی تمام تر قانون سازی مسلمان دشمنی پر مبنی رہی، آج دو قومی نظریے کا ایک ایک حرف سچ ثابت ہو رہا ہے۔طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پہلگام فالز فلیگ آپریشن کر کے پاکستان کا پانی بند کرنے کا بہانہ بنایا گیا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی مودی کی سیاست بڑھک ہے، عملا بھارت پاکستان کے پانی کی ایک بوند بھی نہیں روک سکتا، پاکستان کا پانی روکنے کا دعوی کرنے والی مودی سرکار نے دریا میں پانی چھوڑ دیا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا مودی کی پہلگام فالز فلیگ آپریشن جیسی وارداتوں کا مقصد اپنی سیاست کو دوام بخشنا ہے، امید ہے بھارت کسی قسم کی غلطی نہیں کرے گا، ہم امن چاہتے ہیں لیکن کمزور نہیں نہ ہی ڈرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان پر حملے کی کسی صورت غلطی نہیں کرے گا، اگر بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پھر پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی، پاکستانی قوم اور مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپانی روکنے کیلئے بھارت نے ڈیم بنایا تو اسے نیست و نابود کر دینگے، رانا ثنا اللہ پانی روکنے کیلئے بھارت نے ڈیم بنایا تو اسے نیست و نابود کر دینگے، رانا ثنا اللہ پاکستان کا پہلگام اور جعفر آباد حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دینگے، سکھ رہنما پاک بھارت کبڈی میچ میں جیتی ٹرافی روڈن انکلیو کے ہیڈ آفس پہنچ گئی صدر فوٹو جرنلسٹ سہیل ملک کی محمد راشد کوڈائریکٹر سیلز روڈن انکلیو بننے پر مبارکباد سندھ طاس معاہدہ معطل، بھارت راوی، ستلج اور بیاس کے پانی پر حق کھو بیٹھا: محمد علی درانیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو فالز فلیگ آپریشن طلال چودھری کہنا تھا
پڑھیں:
’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔
قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔
دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔
بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔
ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔