Juraat:
2025-04-27@11:46:35 GMT

مودی سرکار کے کشمیریوں کے جعلی انکاونٹرز کے ثبوت آگئے

اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT

مودی سرکار کے کشمیریوں کے جعلی انکاونٹرز کے ثبوت آگئے

اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج نے دن دیہاڑے جعلی انکاؤنٹرکی ویڈیوز سامنے آگئیں
بھارت کی مختلف جیلوں میں 732 قیدیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں ،رپورٹ

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار نے جعلی انکانٹرز کی آڑ میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔بھارٹی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی سفاکیت کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آ گئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارتی افواج طویل عرصے سے نہتے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق 24 اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج نے دن دہاڑے دو بے گناہ کشمیریوں، محمد فاروق اور محمد دین، کو جعلی انکانٹر کے دوران شہید کر دیا۔ دل دہلا دینے والے ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوجی ایک شہید کشمیری کی گردن پر خنجر سے حملہ کر رہا ہے تاکہ لاش کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا جا سکے ۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نہ صرف جعلی انکانٹرز میں معصوم کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے بلکہ شہادت کے بعد ان کی لاشوں کے ساتھ بہیمانہ سلوک کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی اس غیر انسانی مہم میں ملوث ہیں اور جبری و غیر قانونی حراست کے ذریعے معصوم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو جعلی انکانٹرز میں شہید کر رہی ہیں۔ بھارت کی مختلف جیلوں میں 732 بے گناہ قیدیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، جبکہ انہیں کسی بھی قانونی رسائی سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ 2003 سے اب تک بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے 56 پاکستانیوں کو بھی جبری اور غیر قانونی طور پر قید کر رکھا ہے ۔ موجودہ صورتحال میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارت ان قیدیوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے ایک اور فالس فلیگ آپریشن رچا سکتا ہے ۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی جموں جیل میں قید پاکستانی شہریوں میں سے دو سے تین قیدیوں کو پہلے ہی غائب کر دیا گیا ہے ، جس کا انکشاف 25 اپریل کو ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں کو تشدد کے ذریعے زبردستی پاکستان کے خلاف بیان دینے پر مجبور کیا جا سکتا ہے یا پھر انہیں جعلی انکانٹر میں دہشت گرد ظاہر کر کے شہید کیا جا سکتا ہے ۔عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھارت کے ان انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام اور قیدیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: بھارتی فوج کے مطابق کہ بھارت سکتا ہے کیا جا رہا ہے

پڑھیں:

مودی سرکار کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق ہندو پنڈت نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا، ہندو پنڈت نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔

ہندو پنڈت نے کہا کہ بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کوئی بندوبست نہیں، اگر بھارت سرکار دریائے سندھ کا پانی روکنے پر کام کرے تو کم از کم 20 سال چاہئیں۔

 ہندو پنڈت نے کہا آپ (مودی سرکار) ایسے ہی کہتے رہے کہ ہم پاکستان کا پانی روک دیں گے، کیا کر رہے ہو آپ؟ اس کا مطلب ہے کہ بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ ہم کہہ رہے ہیں جس کی ناکامی ہے اسے پکڑو، کسی نہ کسی کی توہے۔

دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار الیکشن جیتنے کیلئے پانی کی سیاست کا سہارا لے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع
  • پاکستان سے جنگ نہ کرنا، بھارتی جج نے مودی حکومت کو خبردار کردیا
  • بھارت کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان چپ رہے گا: شازیہ مری
  • بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کے وحشیانہ قتل میں ملوث، سفاکیت کے دل دہلا دینے والے مناظر منظر عام پر
  • بھارتی فوج “فیک انکاونٹرز” کی اسپیشلسٹ نکلی، مقبوضہ کشمیر میں دو بے گناہوں کو شہید کردیا
  • بھارتی فوج فیک انکاؤنٹرز کی اسپیشلسٹ نکلی، مقبوضہ کشمیر میں دو بے گناہوں کو شہید کردیا
  • پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار جعلی انکاؤنٹرز میں معصوم کشمیریوں کا قتل عام کرنے لگی
  • جنگ سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا،بھارتی جج کا مودی سرکار کوانتباہ
  • بھارت میں قید پاکستانیوں کے جعلی انکاؤنٹرز کا خدشہ