بھارت کی خطے کے امن کو داؤ پر لگانے اور پاکستان کو اُکسانے کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارت کی خطے کے امن کو داؤ پر لگانے اور پاکستان کو اُکسانے کی کوشش۔ بھارتی بحریہ نے بحرِ عرب میں کئی اینٹی شپ میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”اے این آئی“ کے مطابق یہ میزائل تجربات بحریہ کی جنگی تیاریوں اور طویل فاصلے تک حملے کرنے کی صلاحیت دکھانے کے لیے کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے اپنے جنگی بحری جہاز بحیرہ عرب میں پاکستانی سرحدوں کے قریب پہنچا دئے ہیں۔
درحقیقت یہ کارروائیاں جنوبی ایشیا میں عدم استحکام پیدا کرنے اور خطے کے امن کو داؤ پر لگانے کی ایک کھلی کوشش دکھائی دیتی ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ کی طرف سے داغے گئے میزائل دراصل پاکستان کو دباؤ میں لینے کی کوشش ہے، لیکن وہ بھول گیا ہے کہ یہ حرکت سوئے ہوئے شیر کو جگانے کے مترادف ہے۔پاکستان پہلے ہی دنیا کو یہ پیغام دے چکا ہے کہ ہم کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ اور کسی بھی طریقے سے اپنی فوجی قوت استعمال کر سکتے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ جنگی چالیں نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ یہ خود بھارت کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی اور عدم تحفظ کا بھی ثبوت ہیں۔بحرِ عرب میں ان مشقوں کا انعقاد ایک ایسے وقت پر کیا گیا جب بھارت کے اندرونی حالات خود انتشار کا شکار ہیں اور مودی سرکار اپنی ناکام پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے بیرونی دشمنوں کا مصنوعی خوف پیدا کر رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 خوارج ہلاک
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خطے کے امن کی کوشش
پڑھیں:
تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 33 بنگلہ دیشی شہری گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک اہم کارروائی کے دوران 33 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد غیر قانونی طور پر پاکستان سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ افراد وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے مگر انہوں نے قانونی راستوں کو اپنانے کے بجائے ماشکیل بارڈر، ضلع چاغی کے راستے سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔ کارروائی فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش ناکام، 20 بنگلہ دیشی باشندے گرفتار
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کے پاس سفر کے لیے مطلوبہ قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں اور نہ ہی وہ تفتیش کے دوران کسی تسلی بخش جواب دے سکے۔ ادارے نے ان افراد کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے بنگلہ دیش تفتان سمگلنگ