مسلمان وقف قانون پر بتی گل تحریک کے ذریعہ اپنا خاموش احتجاج درج کروائیں، مسلم پرسنل لاء بورڈ
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ یہ ایک علامت ہے کہ ہم ظلم کے خلاف ہیں، ہم بیدار ہیں اور اپنے حق کے حصول کی جد وجہد کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وقف قانون کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت کے مطابق پُرامن احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ احتجاج کا ایک رائج طریقہ تھوڑی دیر کے لئے روشنی بجھا دینا بھی ہے۔ یہ ایک علامت ہے کہ ہم ظلم کے خلاف ہیں، ہم بیدار ہیں اور اپنے حق کے حصول کی جد وجہد کے لئے پوری طرح تیار ہیں، بہتی بجھانا کوئی بزدلی نہیں بلکہ اس بات کا عزم ہے کہ ہم آگے بڑھیں گے اور جدو جہد کو جاری رکھیں گے۔ سوشل میڈیا پر جنرل سکریٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا محمد فضل الرحیم مجددی کے نام سے یہ اپیل گردش کر رہی ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ وقف قانون کے خلاف احتجاج کے طور پر بتی گل تحریک کا بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا۔ اب تمام مسلمانوں اور ملک کے انصاف پسند شہریوں سے گزارش کی جارہی ہے کہ 30 اپریل کو رات 9:00 بجے سے 9:15 بجے تک اپنے مکانوں، دوکانوں، کارخانوں اور دیگر ساری جگہوں کی لائٹ آف کر دیں، بتی گل کر دیں۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ روشنی بجھانا اس لئے ہے تاکہ شعور بیدار ہو اور بر سرِ اقتدار طبقے کا ضمیر بھی زندہ ہو، لہٰذا بورڈ کی ہدایت کے مطابق اس کام کو پورے اہتمام سے انجام دیا جائے، جمعہ کی نماز کے علاوہ دیگر نمازوں کے بعد مسجدوں میں اس کا اعلان بھی کیا جائے اور ہر ہر علاقے کے با اثر علماء، دانشوران اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران اس سلسلے میں اپنی جانب سے ویڈیو بھی جاری کریں۔ نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ لوگوں تک پہنچ کر محبت کے ساتھ یہ پیغام پہنچائیں نیز سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اس بات کو عام کریں اور اس بتی گل تحریک کو کامیاب بنائیں، یہ بتی گل تحریک اس بات کا علامتی اظہار ہوگی کہ وقف قانون 2025 ہمارے لئے ناقابل قبول ہے اور اس بات کا مطالبہ بھی کہ حکومت اس قانون کو واپس لے، ہمیں امید ہے کہ ملک کے تمام انصاف پسند باشندے باذن اللہ اس بتی گل تحریک میں پوری دلچسپی سے حصہ لیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلم پرسنل لاء بورڈ کے خلاف بورڈ کی اس بات
پڑھیں:
فیڈرل بورڈ آ ف ریو نیو نے نئی لائسنسنگ کمیٹی تشکیل دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)فیڈرل بورڈ آ ف ریو نیو نے نئی لائسنسنگ کمیٹی تشکیل دیدی، سیلزٹیکس رجسٹریشن کیلئے درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئے ہائی لیول کمیٹی قائم کی گئی۔سیلزٹیکس رولز2006،انکم ٹیکس آرڈیننس2001کے تحت اختیارات استعمال کیے گئے، نئی رجسٹریشنز، شکایات اورلائسنس منسوخی کی سفارشات کا اختیار نئی کمیٹی کوحاصل ہوگا۔(جاری ہے)
کمیٹی کی سربراہی ڈی جی آئی ٹی اینڈ ڈی ٹی عابد محمود کریں گے، ریونیوآپریشنز، آئی ٹی، نظام اورپی آر اے ایل کے سینئرافسران بھی شامل ہیں، چیف ریونیوآپریشنزارشدنواز، چیف سسٹمزعامرجاویدرکن مقرر کردیئے گئے۔ نئے قواعدکے مطابق رجسٹریشن کی شرائط وتجاویزتیارکی جائیں گی،لائسنس کے اجراء بارے پہلے کے 3 نوٹیفکیشنز بھی منسوخ کردیئے گئے۔درخواست دہندگان کی اہلیت کا مکمل جائزہ لیا جائے گا، شکایات کی روشنی میں لائسنس منسوخی کی سفارشات بورڈ کو دی جائیں گی، کمیٹی پی آر اے ایل، ایس ٹی بی، ایف بی آر آئی ٹی ونگ و فیلڈ افسران پر مشتمل ہوگی۔