وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ ، عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ ، عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی صدارت میں پہلا اجلاس منعقد ہوا، مریم اورنگزیب نے منصوبے کی فیزیبلٹی، ٹائم لائن کی تیاری کے لئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان، مشیر وزیرعلی پنجاب شاہد تارڑ، چیئرمین ریلوے اور سی ای او ریلوے پر مشتمل ورکنگ گروپ بنا دیا، مریم اورنگزیب ورکنگ گروپ کی تجاویز آئندہ ہفتے وزیراعلی کو پیش کریں گی۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ اور سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آصف طفیل ذاتی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بلٹ ٹرین کا آغاز کر کے نواز شریف اور مریم نواز شریف عوام سے اپنے ایک اور وعدے کو پورا کریں گے، وزیراعلی مریم نواز شریف عوام کو سفر کی سستی، تیز ترین اور آرام دہ سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہیں، وزیراعلی پنجاب کا وژن ہے ٹرین عوامی سواری ہے اسے جدید معیار پر لانا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور اور راولپنڈی کے ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن بھی پلان میں شامل ہے، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق محکمہ سیاحت پنجاب کے تعاون سے راولپنڈی تا لاہور ٹریک کو خوبصورت بنانے کی تجویز پر کام کریں گے۔یاد رہے کہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین سوا 2 سے اڑھائی گھنٹے میں فاصلہ طے کر کے منزل پر پہنچا کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم، واپس آنے والے پاکستانیوں کے اعداد وشمار جاری پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم، واپس آنے والے پاکستانیوں کے اعداد وشمار جاری تنازع کسی بھی صورت بھارت اور پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، چینی وزیر خارجہ پاکستانی قوم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، زاہد بشیر ڈار بھارت نے بھی اسرائیل کی روش اختیار کرلی، مقبوضہ کشمیر میں مکانات گرانا شروع کردیے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، وفاقی وزیراطلاعات ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان کرپٹو کونسل کیساتھ معاہدہ طے پاگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعلی پنجاب مریم سے راولپنڈی ورکنگ گروپ تیز ترین بلٹ ٹرین
پڑھیں:
مریم نواز کے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سمبڑیال، وزیر آباد، گکھڑ منڈی کے اچانک دورے
لاہور+ سیالکوٹ+گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار+نمائندہ خصوصی ) وزیراعلی مریم نواز اچانک بلا شیڈول گوجرانوالہ پہنچ گئیں۔ گوجرانوالہ اندرون شہر اور جی ٹی روڈ سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ کھارادان بازار، گوندلانوالہ بازار، دیگی بازار، چوک فاروق اعظم اور دیگر بازاروں کے دورے بھی کئے۔ دکانداروں اور شہریوں سے بات چیت کی۔ گوجرانوالہ کے شہری وزیراعلی مریم نواز شریف کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلاہوگئے۔ ایک دکاندار نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اپنی لیڈر کو اپنی ہی دکان پر دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے۔ وزیراعلی نے شہریوں سے صفائی ستھرائی کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ٹریفک اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے گاڑی روک کر مشہور دکان سے بیسن سے بنی سویاں بھی خریدیں۔ مریم نواز سمبڑیال میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم کی رہائش گاہ گئیں۔ مرحوم چوہدری ارشد وڑائچ کی بیٹیوں حنا ارشد وڑائچ اور زینا مصطفیٰ وڑائچ سے تعزیت کی۔ وزیراعلی نے ارشد جاویدوڑائچ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب، رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ اور چیف سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق، وزیر مملکت ارمغان سبحانی، فیصل اکرام چوہدری، نوشین افتخار گیلانی، طارق سبحانی بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گاڑی پر جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کے اچانک دورے کئے۔ وزیراعلی نے سمبڑیال، وزیرآباد، سیالکوٹ، گھکڑ منڈی اور دیگر شہروں میں صفائی کی مجموعی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ ''ستھرا پنجاب '' کے تحت شہروں میں صفائی کا جائزہ بھی لیا۔ روڈز کی عمومی صورت حال کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعلی نے تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کا بھی مشاہدہ کیا۔ مریم نواز نے ''ستھرا پنجاب '' کے تحت صفائی ستھرائی میں بہتر صورتحال کو سراہا۔ متعلقہ محکموں کو صفائی ستھرائی میں مزید بہتری کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے کہاکہ شہروں اور دیہات میں صفائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ گلی محلوں اور بازاروں کو صاف ستھرا رکھنے میں شہری حکومت کی معاونت کریں۔ مریم نواز نے دریا راوی میں ڈوب کر تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انسداد ملیریا کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا ایک خطرناک مگر قابل علاج مرض ہے، خاتمے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ ملیریا کا خاتمہ اور صحت مند معاشرہ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے انسدادِ ملیریا کے لیے جدید حکمتِ عملی اور موثر عملدرآمد جاری ہے۔