کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو64رنز سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک)ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 17ویں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو64رنز سے شکست دیدی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔جواب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 15.2اوورز میں114رنز بناکرآئوٹ ہو گئی۔ کوئٹہ کے مارک چیپمین 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سعود شکیل اور کوشل مینڈس نے 32 ،32 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کے الزاری جوزف نے 3 اور صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک 5 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے،لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ملتان سلطانز 2 پوائنٹس لے کر آخری پوزیشن پر ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے ساتھ
پڑھیں:
اسلام آباد، سرپرائز انسپکشن،ریسٹورنٹس و فوڈ پوائنٹس کیلئے نئے قوانین
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )فوڈ اتھارٹی نے عمل نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کی نشاندہی کیلیے عوام سے بھی مدد مانگ لی، سخت ایکشن کا عندیہ۔وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملے کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
ایس او پیز کے مطابق کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن ریسٹورنٹس کی نشاندہی کریں جہاں پر عملہ بغیر کیپ کے کام کررہا ہے۔ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ٹیموں کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت بھی جاری کردی۔انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں، شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کاروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔