پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیارہے، دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی: عارف علوی
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن دوسری طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مانچسٹر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا تحریک انصاف پہلگام واقعے کی مذمت کرتی ہے۔
عارف علوی کا کہنا تھا پاکستان کی سلامتی کے لیے پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن مذاکرات کے لیے دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی۔سابق صدر مملکت کا کہنا تھا وطن سے محبت اور قربانی سے دریغ نہ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں۔
پاک سوزوکی نے لاہور میں بائیو فیول پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، کار مالکان کے لیے پٹرول کا انتہائی سستا متبادل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عارف علوی کا کہنا کے لیے
پڑھیں:
چین: تاریخی عمارت کو 432 روبوٹس نے دوسری جگہ منتقل کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شنگھائی: چین میں روایتی طرز تعمیر کا شاہکار تقریباً 190 سال پرانی عمارت کو 432 روبوٹس کے ذریعے بحفاظت دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔
شنگھائی کے ضلع جینگان میں ہوان لی کمپلیکس کو حجم اور پیچیدگی دونوں لحاظ سے چین کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا نقل مکانی منصوبہ قرار دیا گیا ہے اور اس واقعے کو انٹرنیشنل میڈیا نے انجینئرنگ مہارت کا انوکھا کارنامہ قرار دیا ہے۔
حکام نے ایک روایتی شیکومین طرز کی عمارت کے احاطے کو 432 ہائیڈرولک طاقت والے روبوٹس کی مدد سے 10 میٹر فی دن کی رفتار سے منتقل کیا۔
عمارت کے کمپلیکس کی سخت ترتیب 1920 اور 1930 کی دہائی کی ہے، اس عمارت نے روایتی تعمیرات اور نقل مکانی کے آلات کو عملی طور پر ناقابل استعمال بنا دیا تھا لیکن حکام کو 3 منزلہ زیر زمین ڈھانچے کی تعمیر کیلیے پورے بلاک کو کئی 100 میٹر منتقل کرنے کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت تھی۔
اس منصوبے کے لیے ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت تھی جس نے انچارج ٹیم کو 7 ہزار 500 میٹرک ٹن اور 13 ہزار 222 مربع فٹ عمارت کے کمپلیکس کو عارضی طور پر منتقل کرنے کے قابل بنایا، سٹی بلاک کی نقل مکانی کے عمل کو شروع کرنے سے پہلے انجینئرز نے تفصیلی 3D بلیو پرنٹس بنانے کے لیے بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ اور پوائنٹ کلاؤڈ اسکیننگ ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا۔
اس کے بعد انہوں نے ممکنہ تصادم کے مقامات اور کسی بھی اہم ساختی مسائل کی نشاندہی کرنے کے لیے تجزیہ کیا، اے آئی ماڈیولز نے زمین پر چلنے والے خصوصی روبوٹس کی مدد کی جو 1.2 میٹر سے کم چوڑائی والی جگہوں پر کام کر سکتے ہیں تاکہ ناقابل تلافی نقصان سے بچنے کے لیے مٹی اور ٹھوس رکاوٹوں کے درمیان فرق کرسکیں اور ڈرلنگ روبوٹس کو ژانگ یوآن کی تنگ گلیوں اور راہداریوں میں سے لے جا سکیں۔