بزدل وزیراعظم کا پہلگام حملے کی تحققیات کا مطالبہ ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی حملے کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شہباز شریف کہتے ہیں کہ تحقیقات کروائی جائے، یہ تو ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، وہ ایک بزدل وزیراعظم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، شہباز شریف نے امریکا کے کہنے پر یوکرین کو گولا اور بارود فروخت کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری نے خود سندھ کا پانی فروخت کیا ہے، بلوچستان کے حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، ملک میں افراتفری کے حالات ہیں، ہمارے پاس زرِمبادلہ نہیں ہے، 550 ارب کا ایرانی پیٹرول اسمگل ہو رہا ہے، افواج پاکستان کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جعفر ایکسپریس سانحہ انٹیلی جنس ناکامی تھا، میں نے ایک دن میں 25 مقدمات میں ضمانتیں کروائی ہیں، کون سی قومی یکجہتی؟ میرے اوپر مقدمات بنائے جا رہے ہیں، عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی، ملاقات سے متعلق عدالتوں میں درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ عمر ایوب نے شکوہ کیا کہ مجھ پر 11 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے دستاویزات فراہم کی گئیں، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بھی آج ملتوی کر دی گئی، وزیر آباد کیس کا بھی ازخود فیصلہ دیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہتھیار ڈالنے نے کہا کہ عمر ایوب
پڑھیں:
صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی، نیا ریکارڈ بنا لیا
پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر لیا۔ صائم ایوب نے اپنے 51 میچوں میں دسویں بار صفر پر آؤٹ ہو کر سابق کھلاڑی عمر اکمل کا 10 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ عمر اکمل نے 84 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں یہ ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا تھا۔ صائم ایوب کے علاوہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم بھی آٹھ آٹھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کامران اکمل، محمد نواز اور محمد حفیظ سات سات بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے بھی جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے پہلے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ڈی کوک صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی کوک نے 96 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہو کر جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا۔ جنوبی افریقہ کے اینڈائل فیلوک وائیو 7 بار صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ٹمبا باووما، جے پی ڈومنی اور ریزا ہینڈرکس چھ چھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔