کیا آپ جانتے ہیں کہ ہنسنے سے آپ کی موت ہوسکتی ہے
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
سائنس کہتی ہے کہ ہنسنے سے کبھی کبھار واقعی موت بھی ہو سکتی ہے اگرچہ یہ بہت ہی نایاب ہے تاہم ایسے واقعات ظہور پذیر ہوچکے ہیں۔
لیکن آخر ہنستے وقت ایسا کیا ہوسکتا ہے جس سے موت واقع ہو سکتی ہے؟۔ درج ذیل اسی حوالے سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
دل کا دورہ
اگر کوئی شخص دل کی بیماری میں مبتلا ہو تو شدید ہنسی اس کا دل تیز دھڑکنے یا بے ترتیب دھڑکنے کا باعث بن سکتی ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
سانس بند ہونا (Asphyxiation)
بہت زیادہ ہنسنے سے سانس کی نالی دب سکتی ہے اور سانس رکنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
دماغی شریان پھٹ جانا (Brain Aneurysm)
شدید ہنسی سے دماغی دباؤ بڑھ سکتا ہے جو کسی پچھلے aneurysm کو پھاڑ سکتا ہے اور اچانک موت کا سبب بن سکتا ہے۔
کیٹاپلیکسی (Cataplexy)
یہ ایک نایاب حالت ہے جس میں شدید جذباتی ردعمل (جیسے ہنسی) سے اچانک جسمانی طاقت ختم ہو جاتی ہے اگر ساتھ میں دیگر پیچیدگیاں بھی ہوں اور بعض اوقات بے ہوشی یا موت بھی ہو سکتی ہے۔
تاریخ میں کچھ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جہاں لوگ انتہائی زیادہ ہنسنے کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے۔ مشہور قدیم یونانی فلسفی کرائسیپس (Chrysippus) کی 200 قبل مسیح میں موت ایک مزاحیہ واقعہ دیکھ کر بے تحاشہ ہنسنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو ملک سنبھل سکتا ہے، سراج الحق
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مگر قوم کو کرپشن اور نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ لاہور میں عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں، انقلاب اللہ کی اطاعت ہے تاکہ ہم لوگوں کی بجائے اللہ کی اطاعت سے ملک چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظالم، چور، ڈاکو سے آزادی چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو آئین کے تابع رکھنا چاہتے ہیں، ہم کشمیر کو آزاد دیکھنا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ جب پاکستان میں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پھر یہ ہو سکتا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی سندھ میں پی پی لمبے عرصے سے اقتدار میں ہے۔ اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں، ان تین پارٹیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے، جب اس ملک میں اسلامی حکومت آئے گی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔