WE News:
2025-04-28@15:23:11 GMT

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

صنم جاوید کو انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اسلام پورہ نے گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: صنم جاوید کی بریت کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: صنم جاوید

پڑھیں:

لاہور: پولیو ورکر کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

لاہور:

لوہاری گیٹ میں دوران ڈیوٹی پولیو ورکر کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیو ورکر سے جھگڑا کرنے والے ملزم بابو کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لیے گھر پر پہنچی۔ دروازہ کھلتے ہی ملزم بابو نے ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور گالیاں دینا شروع کر دیں۔

ایس پی سٹی کے مطابق بروقت ریسپانس کرنے پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ فراز احمد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی۔ ملزم کے خلاف ایریا سپروائزر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ لاہور سٹی پولیس کی جانب سے پولیو ورکرز کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • صنم جاوید اپنے شوہر سمیت گرفتار
  • صنم جاوید اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا
  • لاہور: صنم جاوید اور ان کے شوہر کو  حراست میں لے لیا گیا
  • تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا گیا
  • لاہور: پولیو ورکر کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
  • ترنول میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • لاہور؛ کٹنگ کا کام سکھانے والے استاد کی بچے سے بدفعلی، ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • پاک بھارت کشیدگی: ہندوستان نے پاکستان کو خط لکھ کر کیا دھمکی دی؟ نصرت جاوید کے انکشافات