پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید، شوہر عتیق سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
لاہور (نیوزڈیسک)لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ سے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور ان کے شوہر عتیق کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا ۔صنم جاوید کو اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف) نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمے میں حراست میں لیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق صنم جاوید پر سنگین الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صنم جاوید کے شوہر عتیق کو گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ عتیق کو عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو اسکینڈل کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق عتیق پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر جعلی مواد پھیلانے میں ملوث رہا ہے۔
پولیس اور ایف آئی اے کے مشترکہ آپریشن کے دوران دونوں کو لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ سے گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق گرفتار شدگان سے مزید تفتیش جاری ہے اور کیسز میں ممکنہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔
پاک بھارت کشیدگی؛ سرحد پار شادیاں کرنیوالوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: صنم جاوید
پڑھیں:
انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات بے نقاب، ملزم گرفتار
گوجرانوالہ میں زمینی راستوں پر سختی کے بعد انسانی اسمگلرز نے نیا طریقہ واردات اپنالیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق انسانی اسمگلرز 22 افراد پر مشتمل جعلی فٹ بال ٹیم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان پہنچ گئی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق دستاویز جعلی ثابت ہونے پر جاپان نے تمام افراد کو ڈی پورٹ کردیا جبکہ اسکینڈل میں ملوث ملزم ملک وقاص گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے گولڈن فٹ بال ٹرائل کے نام سے فٹ بال کلب کی رجسٹریشن کروائی اور 22 افراد سے فی کس 40 لاکھ روپے وصول کیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تمام افراد کو فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرح تربیت دی گئی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ رجسٹریشن کی جعلی دستاویز بنائی گئیں۔
حکام کے مطابق جعلی دستاویزات کے مطابق ملزمان کے جاپان کے ایک کلب سے فٹ بال میچ شیڈول تھے، ملزم نے وزارت خارجہ کے جعلی کاغذات بھی تیار کیے تھے۔
ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ جنوری 2024ء میں بھی فٹ بال ٹیم کے روپ میں 17 افراد کو جاپان بھجوایا تھا۔