Jang News:
2025-04-28@11:41:08 GMT

پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 3 ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT

پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 3 ملزمان گرفتار

---فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کیخلاف ملیر کینٹ میں کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف ملیر کینٹ میں کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گوجرانوالہ اور نارووال میں ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا، تینوں ملزمان انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ہیں۔

گرفتار تینوں ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ملزمان کو

پڑھیں:

لاہور: کاہنہ میں راستہ مانگنے پر فیملی پر بہیمانہ تشدد، دو ملزمان گرفتار

لاہور:

کاہنہ کے علاقے مدینہ کالونی بازار میں گھریلو تعمیراتی کام کے باعث بند راستہ کھلوانے کی التجا پر ایک فیملی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ میں ایک خاتون، اس کا تین سالہ بچہ اور خاوند متاثر ہوئے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے فیملی پر بیلچے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ سر پر بیلچہ لگنے سے بے ہوش ہو گیا۔ تشدد کرنے والوں میں ذیشان، ایک نامعلوم خاتون اور دو دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔

پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون شازیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تحقیقات کے مطابق ملزمان ذیشان اور شکیل نے راستہ بند کیا ہوا تھا اور متاثرہ فیملی کے راستہ دینے کے مطالبے پر ملزمان نے تشدد کیا دیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او کاہنہ اور ان کی ٹیم کو بروقت کارروائی پر شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور دیگر ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • لاہور: کاہنہ میں راستہ مانگنے پر فیملی پر بہیمانہ تشدد، دو ملزمان گرفتار
  • گوادر، اے این ایف کی کارروائی سے بین الاقوامی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی: 24 گھنٹوں میں 66 جرائم پیشہ افراد گرفتار
  • گوادر: گاڑیوں سے 720 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار
  • گوادر سے یمن بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 18من چرس برآمد
  • اے ٹی سی پشاور کا ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
  • 315 ارب روپے کا سیلز ٹیکس فراڈ پکڑا گیا، ملزمان گرفتار، دیگر کی تلاش جاری
  • ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار