ناجائز کینالوں کے خلاف وکلاء کے پرامن دھرنے پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت، علامہ مبشر حسن کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات نے کہا کہ جب تک ناجائز کینالوں کے منصوبے کو ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا، پرامن احتجاج جاری رہے گا، عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ناجائز کینالوں کے خلاف جاری پرامن دھرنے پر پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں کی مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا کہ اگر سندھ پولیس نے پرامن دھرنے کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کی تو پورے سندھ کو جام کر دیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوامی احتجاج کو دبانے کی کوششوں سے باز رہے۔
علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ جب تک ناجائز کینالوں کے منصوبے کو ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا، پرامن احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنماؤں نے بھی پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کنالوں کے مسئلے پر منافقت بند کرے اور سندھ کے عوام کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ناجائز کینالوں کے ایم ڈبلیو ایم کہا کہ
پڑھیں:
سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا: شرجیل میمن
ویب ڈیسک:وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیرِ اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا،انہوں نے کہا کہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا، حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔
کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی،خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کی طرف سے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ سی سی آئی اجلاس میں شرکت کریں گے۔