چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا علماءکرام سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مدارس دینیہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پوری پاکستانی قوم ملکی معاملات میں متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون عالمی امن کیلئے خطرناک ہے، مدارس دینیہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستانی قوم ملکی معاملات میں متحد ہے اور پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے، پانی پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اگر بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا۔ سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت پاکستان کے حصے کا پانی روک ہی نہیں سکتا۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، 25 کروڑ پاکستانی عوام متحد اور اپنی مسلح افواج کیساتھ کھرے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں علماء کرام کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے دریائے جہلم و چناب کا پانی روکنا اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا آبی دہشت گردی ہے۔ یہ اقدام مودی سرکار کو بہت مہنگا پڑے گا۔ انہوں ںے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا بھارت کیلئے اتنا آسان نہیں کیونکہ عالمی بینک اس معاہدے کا ثالث ہے اور پاکستان اس مسئلے کو بین الاقوامی عدالت میں بھی لے جا سکتا ہے۔ بھارت اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے پاکستان پر الزام لگا کر اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے دریائے جہلم میں پانی چھوڑنا بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت نہ صرف خطے میں قدرتی آفات کو جنم دے سکتی ہے، بلکہ معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ بدقسمتی سے بھارت میں برسراقتدار بی جے پی کی حکومت نے حالات خراب کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلیے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ناگزیر ہے، نذیر قریشی

ذرائع کے مطابق نذیر قریشی نے یہ بات یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن (یو کے جے اے) کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کمپئین گلوبل کے سرپرست نذیر احمد قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق نذیر قریشی نے یہ بات ”یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن“ (یو کے جے اے) کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف تنازعہ کشمیر کا ایک اہم فریق بلکہ کشمیر کاز کا ایک پرعزم وکیل بھی ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مملکت خداداد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں اور پاکستانیوں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتی۔ نذیر احمد قریشی نے کہا کہ پاکستان نے مئی میں ہونے والی لڑائی کے دوران بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا اور علاقائی بالا دستی کا اس کا خواب چکنا چور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی نے کشمیریوں میں امید کی ایک نئی کرن پیدا کی اور ان کی تحریک آزادی کو نئی توانائی فراہم کی۔

نذیر احمد قریشی نے آزاد جموں و کشمیر کی تزویراتی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے عملی طور پر تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے اور کشمیر کاز کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے کشمیری سیاسی و سماجی تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد و اتفاق بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچل دے گا، بھارت کی چیرہ دستوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے شہداء کے عظیم مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلیے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ناگزیر ہے، نذیر قریشی
  • زائرین امام حسینؑ کیلئے زمینی راستوں کی بندش منظور نہیں، حیدر عباس
  • بھارت کا دفاعی نظام زوال پذیر، 62 سال پرانے جنگی جہازوں پر انحصار
  • نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: علامہ راغب نعیمی
  • کل سے ملک بھر میں مون سون کا نیا سپیل شروع ہونے کی پیش گوئی
  • دشمن کے خلاف سخت کارروائی اب بھارت کا ’نیا معمول‘ بن چکا ہے، بھارتی آرمی چیف
  • تونسہ: دریائے سندھ میں درمیانے درجے کے سیلاب سے 20 سے زائد دیہات زیر آب
  •  ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی نگل لی
  • وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے وفد کی ملاقات، پاکستان کے زرعی و لائیوسٹاک شعبے میں جاری اشتراک عمل کا جائزہ لیا گیا
  • کوہ سلیمان، پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی