‘جب شاہ رُخ خان اور کاجول نے ٹیکسی ڈرائیور کو بتایا ’ہم شادی کرنے کیلئے گھر سے بھاگ رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی مشہور جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی دوستی اور آن اسکرین کیمسٹری دنیا بھر میں مقبول ہے۔ فلموں جیسے ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’بازی گر‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’مائے نیم از خان‘ میں ان کی شاندار جوڑی نے کئی دہائیوں تک ناظرین کو متاثر کیا ہے۔
ان کی کیمسٹری اتنی حیرت انگیز ہے کہ اکثر شائقین کو یہ گمان کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک جوڑی ہیں، تاہم حقیقت میں دونوں کے درمیان صرف ایک دیرینہ اور خالص دوستی کا رشتہ ہے۔
حال ہی میں ایک پرانی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس میں دونوں فنکار نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں ’مائے نیم از خان‘ کی شوٹنگ سے بریک کے دوران ایک کار میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان نے کیمرے کی طرف دیکھ کر بات کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’یہ کاجول ہیں اور میرا نام خان ہے۔‘‘ اس پر ڈرائیور نے جواب دیا، ’’آپ دونوں شادی شدہ لگتے ہیں۔‘‘
ٹیکسی ڈرائیور کی اس بات پر شاہ رُخ نے اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں کہا ’ہاں ہم شادی کرنے کیلئے گھر سے بھاگ رہے ہیں‘۔ اور اس جملے پر کاجول اور شاہ رُخ دونوں بے ساختہ ہنس پڑے۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’کنگ‘ پر کام شروع کرنے والے ہیں، جبکہ کاجول فلم ’سرزمین‘ میں نظر آئیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔