سروے اور اعداد و شمار جمع کرنے کے معتبر ترین ادارے گیلپ نے دنیا کی خوش باش قوموں کی فہرست برائے سال 2025 جاری کردی۔

گیلپ نے happiness انڈیکس جاری کردیا جس میں 44 خوش باش قوموں میں سے پاکستانیوں کا نمبر 8 واں ہے۔

عوامی سروے میں 72 فیصد پاکستانیوں نے تمام مسائل اور مشکلات کے باوجود زندگی سے خوش ہونے کا اظہارکیا۔

دوسری جانب دنیا کے سب سے بڑی جمہوریت ہونے کی دعویدار اور تجارتی و معاشی ترقی کے بلند بانگ دعوے کرنے والے بھارت کے باسی خوش نہیں اور فہرست میں آخری نمبر پر نظر آئے۔ 

سروے میں 31 فیصد بھارتیوں نے خوش جب کہ 34 فیصد نے زندگی سے مایوسی کا اظہار کیا۔ جس سے مودی حکومت میں شہریوں کے اضطراب اور پریشانیوں کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

گیلپ کے اس انڈیکس میں چینی شہریوں نے 86 فیصد کے ساتھ خوش باش قوموں کی فہرست میں پہلے نمبر پر جگہ بنالی۔

خیال رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی رپورٹ میں بھی خوش باش 147 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 109 جب کہ بھارت کا اس سے کہیں نیچے  118 ہے۔

خیال رہے کہ یہ فہرست ممالک کی سماجی، معاشی اور ایک دوسرے کی مدد کرنے جیسی خصوصیات کی بنیاد پر ترتیب دی جاتی ہے۔

 

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فہرست میں کی فہرست

پڑھیں:

کھیلورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی

ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے سے بہتر رینکڈ ٹیم پیورٹو ریکو کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ازبکستان میں جاری ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پیر کو عالمی نمبر 19 پاکستان کا مقابلہ عالمی نمبر 13 پیورٹو ریکو سے تھا جس میں پاکستان نے ایک بار پھر بھرپور سبقت کا مظاہرہ کیا اور حریف کو 0-3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ۔ پاکستان کی جیت کا اسکور 25-20، 25-20 اور 25-15 رہا۔پاکستان کی جانب سے یحییٰ ، عرفان، اجمل اور سعود نے شاندار کھیل پیش کیا۔ پاکستان گروپ مرحلے کا آخری میچ آج ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا ۔گرین شرٹس پہلے ہی ایونٹ کے ناک آوٹ راؤنڈ میں جگہ بنا چکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

  • سال 2024-25 میں چینی برآمد کرنے والی شوگز ملز کی فہرست سامنے آگئی
  • وزیر بلدیات کی صوبے کی مخدوش اور متاثرہ عمارتوں کا سروے جلد مکمل کرنے کا ہدایت
  • پی اے سی نے شوگر ملز مالکان کے ناموں کی فہرست فوری طلب کر لی
  • بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ”فتنہ الہندوستان“ کا گٹھ جوڑ بے نقاب، کئی دہشتگرد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل
  • کھیلورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی
  • بحرین کا گولڈن ویزا کن پاکستانیوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے؟
  • پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم سے ڈالر کو فوری کنٹرول کرنے کا مطالبہ
  • کراچی، بلدیہ ٹاؤن 5 نمبر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
  • وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زر سہولت سکیم جاری کرنے کا فیصلہ
  • 10 لاکھ بھارتیوں نے اپنے ملک کی شہریت چھوڑی