آئی ایس او کا "مرکزی سفیران راہ قدس اسکاؤٹ کیمپوری"
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
ریجنل صدر محمد حسن کی خیبر پختونخوا ریجن کے اسکاؤٹ کے خصوصی نشست ہوئی، جس میں اسکاؤٹنگ کے مختلف سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسکاؤٹ پاکستان کی جانب سے بھمبروٹ سیداں مری میں منعقدہ سالانہ مرکزی سفیران راہ قدس اسکاؤٹ کیمپوری کے موقع پر ریجنل صدر محمد حسن کی خیبر پختونخوا ریجن کے اسکاؤٹ کے خصوصی نشست ہوئی، جس میں اسکاؤٹنگ کے مختلف سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شنگھائی تعاون تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر (RATS) میجر جنرل الاربیک شارشیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے خطے میں سلامتی کی حرکیات اور انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزانے دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کے لیے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے SCO (RATS) کی کوششوں کا اعتراف کیا اور علاقائی اور عالمی سطح پر پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔
ہم نے پاکستان کیلئے بہت سی قربانیاں دیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف
آئی ایس پی نے کہا ہے کہ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
مزید :