Express News:
2025-04-28@23:25:58 GMT

آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے والا جنوبی امریکی شخص!

اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT

جنوبی امریکا کے ملک یوراگوائے کے ایک شخص نے آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

میلان میں مقیم ولیم مارٹن سینچز لوپیز نے بتایا کہ انہوں نے آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنا تقریباً آٹھ یا نو برس کی عمر میں سِیکھا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کا آغاز تب ہوا جب وہ چھوٹے تھے۔ وہ آنکھ کے گرد پٹھوں کے اوپر اور نیچے کے حصوں کو حرکت دے سکتے تھے اور وقت کے ساتھ انہوں نے اس کام میں تب تک مہارت حاصل کی جب تک وہ آنکھ کو مکمل طور پر ساکٹ سے باہر حرکت دینے کے قابل نہیں ہوگئے۔

ولیم کے ڈاکٹر نے ان کی آنکھیں باہر نکلنے کے بعد پیمائش کی جس میں معلوم ہوا کہ ان کی آنکھوں کے ڈیلے 0.

74 انچ تک باہر آ سکتے ہیں۔ اور یہ پیمائش ان کو مردوں کی کیٹیگری میں ریکارڈ دلوانے کے لیے کافی تھی۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے کیخلاف وکلا کے دھرنے، گڈز ٹرانسپورٹ بند

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے کیخلاف وکلا کے دھرنے، گڈز ٹرانسپورٹ بند WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز

سکھر: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ میں مختلف مقامات پر وکلا کے دھرنے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف خیر پور میں ببرلو بائی پاس پر وکلا کا دھرنا دسویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

ببرلو بائی پاس سمیت دیگر مقامات پر جاری دھرنوں کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان گڈز ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے جس کی وجہ سے اشیائے خورونوش اور دیگر اشیاء کے ٹرک اور ٹریلر پھنس گئے۔

اس حوالے سے ٹرانسپورٹز کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گاڑیوں میں موجود سامان بھی خراب ہونے لگا ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے ببرلو بائی پاس پر دھرنا ختم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک کے لوگوں کو دھرنے کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکا پر طاقت کے استعمال کا کوئی آپشن زیرغور نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا روسی ٹی وی کو انٹرویو بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان بھارتی فوج کا کسانوں کو 48 گھنٹے میں سرحدوں پر موجود کھیت خالی کرنے کا حکم پہلگام واقعے پر بھارت کی حقائق چھپانے کی ناکام کوشش پاناما اور نہرسویزسے امریکی جہازوں کومفت سفرکی اجازت ہونی چاہیے، ٹرمپ غزہ: حماس نے تمام قیدیوں کی رہائی، 5 سالہ جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، شیخ وقاص اکرام TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پیر پگارا کا نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم
  • مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کردیا
  • وانا میں ایک امن کمیٹی کے دفتر کے باہر بم حملہ
  • بے گناہ انسانوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں؛ سینیٹر سلیم
  • رحیم یار خان: گھر کے باہر ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر نوجوان قتل
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے کیخلاف وکلا کے دھرنے، گڈز ٹرانسپورٹ بند
  • بھارت پاکستان فوبیا سے باہر آئے اور عالمی خارجہ پالیسی کا احترام کرنا سیکھے، سعدیہ دانش
  • شاہ رخ خان کے ’’منت‘‘ چھوڑنے پر مقامی دکانداروں کو کیا نقصان ہوا؟
  • روس نے امریکی پرزوں والا شمالی کورین میزائل استعمال کیا ہے، صدر زیلنسکی