پاکستان کا دفاعی نظام مزید مضبوط، پاک فضائیہ میں طیاروں کی شمولیت
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
احمد منصور: پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو ثابت کیا ہے، پاکستان ایئر فورس جدید ٹیکنالوجی اور کثیرالجہتی صلاحیتوں کے ساتھ فضائی جنگ کی مضبوط قوت بن چکی ہے۔
جے-10سی اور جے ایف-17 بلاک تھری طیاروں کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی حربی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا، پی ایل-15 میزائلوں کی موجودگی پاکستان کی فضائی برتری کو ناقابلِ تسخیر بناتی ہے، سیدو سے پسنی تک پاک فضائیہ 24 گھنٹے نگرانی اور فوری ردِعمل کی صلاحیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک
جدید قیادت میں پاک فضائیہ میں اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار شمولیت کا عمل جاری ہے، ایڈوانسڈ ایریئل پلیٹ فارمز، ایچ آئی ایم اے ڈی سسٹمز، اور یو سی اے ویز آپریشنل ہو چکے ہیں۔
خلائی، سائبر، الیکٹرانک وار فیئر اور مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام پاک فضائیہ میں تیزی سے شامل کیے گئے، پاکستان ایئر فورس ملک کی خودمختاری کے تحفظ اور امن کے قیام کے عزم کو دہراتی ہے۔
بہادری، جدت اور غیر متزلزل عزم کی وراثت کے ساتھ پاک فضائیہ ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔
دہشتگردوں کیجانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے؛ شیری رحمان
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔