ڈاکٹر ثمینہ سعید نے ڈین آف سوشل سائنسز اینڈ آرٹس کا عہدہ سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
جامعہ کراچی کی شعبہ سیاسیات کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثمینہ سعید نے منگل کو رئیس کلیہ سماجی علوم و فنون ( ڈین آف سوشل سائنسز اینڈ آرٹس) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
انہوں نے یہ چارج ڈاکٹر شائستہ تبسم سے لیے جو 60 برس عمر مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئیں۔
اس موقع پر مقررین نے رخصت ہونے والی رئیس کلیہ ڈاکٹر شائستہ تبسم کی کارکردی کو سراہا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جبکہ نئی رئیس کلیہ ڈاکٹر ثمینہ سعید کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جامعہ کراچی، شعبہ تاریخ کی سابق چیئرپرسن، ڈاکٹر حنا خان
چارج لینے کی تقریب میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، ہینڈز انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر ڈاکٹر ابو زرواجدی، آواز انسٹی ٹیوٹ کی ریکٹر ڈاکٹر نصرت ادریس، مشیر امور طلبہ ڈاکٹر نوشین رضا، ناظم امتحانات ڈاکٹر ظفر حسین، بنک الفلاح کے منیجر ممتاز منگی، جامعہ کراچی کے مختلف شعبوں کے چیئرمین، اساتذہ اور ملازمین بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جامعہ کراچی
پڑھیں:
پی ایس بی نے اسپورٹس فیڈریشنز کیلئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کردیے
اسلام آباد:پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسپورٹس فیڈریشنز کے لیے نئے قواعد و ضوابط نافذ کردیے۔
نیشنل سپورٹس پالیسی 2005 کے تسلسل میں بنائے گئے یہ ٹرم رولز 2025 چھ شقوں اور چوبیس ذیلی شقوں پر مشتمل ہیں جو فوری طور پر نافذ العمل ہیں، فیڈریشنز کو اپنی ساخت ان رولز کے مطابق ہم آہنگ کرنے کیلئے 90 روز کی مہلت دی گئی ہے۔
نئے رولز کے مطابق فیڈریشنز میں صدر کا عہدہ سب سے اعلیٰ تصور ہوگا، چیئرمین، سی ای او یا کوئی متبادل عہدہ قابل قبول نہیں ہوگا، کسی بھی فرد کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 70 سال مقرر کی گئی ہے جس کے بعد عہدہ خود بخود ختم تصور ہوگا، کوئی فرد ایک وقت میں ایک سے زائد فیڈریشنز میں عہدہ نہیں رکھ سکے گا۔
نئے رولز کے تحت عہدیدار فیڈریشن میں 4 سال کی دو مدتوں تک خدمات انجام دے سکے گا، کوئی بھی عہدیدار اعلیٰ عہدے کے بعد پچھلے درجے پر الیکشن نہیں لڑ سکے گا، دوران مدت خالی ہونے والے عہدے کو انتخاب کے ذریعے پر کیا جائے گا۔ یہ دور باقی ماندہ مدت سمجھی جائے گی، جو آٹھ سالہ حد میں شامل ہوگی۔
ان رولزکی خلاف ورزی کی صورت میں ڈی جی پی ایس بی تحقیقات کا مجاز ہوگا، خلاف ورزی ثابت ہونے پر عہدیدار پر4 سے 6 سال کی پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ پابندی کے دوران مالی معاونت، گرانٹس، سہولیات، مشاورتی کردار یا رکنیت سمیت کسی فائدے کا اہل نہیں ہوگا۔
خلاف ورزی کو نظرانداز کرنے پر ڈی جی حکومت کو قانونی یا انتظامی کارروائی کی سفارش کر سکتا ہے، بار بار خلاف ورزی پر تاحیات نااہلی کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس بی ڈیٹا بیس تیاری، اپنی ویب سائیٹ پر نااہل افراد کی فہرست شائع کرنے کا پابند ہوگا، فیصلے سے متاثرہ افراد پینل آف ایڈجوڈیکیٹر میں تحریری اپیل دائر کر سکتے ہیں، اپیلیں "کوڈ آف ایتھکس اینڈ گورننس ان اسپورٹس" کی متعلقہ شقوں کے تحت نمٹائی جائے گی، عدم تعمیل کی صورت میں فیڈریشنز کی رجسٹریشن منسوخ اور فنڈنگ روک دی جائے گی۔