Jang News:
2025-04-29@20:05:36 GMT

ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں: شہباز شریف

اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT

ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں، میں نے سیاست کی 4 دہائیوں میں مکمل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن دیکھی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم مکمل ٹرانسفارمیشن میں ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، وفاق اور صوبوں میں آئی ٹی پارکس بنائے جارہے ہیں۔ ہمارے پاس 60 فیصد نوجوان ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر آپ کا شکر گزار ہوں، آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ ہمیں تعاون دیں کہ ہم کیسے جدید ٹیکنالوجی سے اپنی زراعت بہتر کریں، 11 سے زائد ممالک کے آئی ٹی وزراء کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

حکومت کی بدولت آئی ٹی بر آمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سہولتوں کی فراہمی کی بدولت آئی ٹی بر آمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے، پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، 2 دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہوچکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بڑا پروگرام مرتب کیا ہے، وفاق اور صوبوں میں آئی ٹی پارکس بنائے جارہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈیجیٹل دنیا شہباز شریف نے کہا کہ

پڑھیں:

عمر ایوب نے شہباز شریف کو بزدل وزیراعظم قرار دے دیا

راولپنڈی:

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کروائی جائے لیکن یہ تو ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، وہ ایک بزدل وزیراعظم ہیں۔

راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی حملہ کریں گے، لیکن کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

عمر ایوب خان کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے امریکا کے کہنے پر یوکرائن کو گولہ بارود فروخت کیا جبکہ زرداری نے خود سندھ کا پانی فروخت کیا ہے، بلوچستان کے حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، ملک میں افراتفری کے حالات ہیں۔ ہمارے پاس زرِمبادلہ نہیں ہے، ساڑھے پانچ سو ارب کا ایرانی پیٹرول اسمگل ہوتا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ میں نے ایک دن میں 25 مقدمات میں ضمانتیں کروائی ہیں، کون سی قومی یکجہتی میرے اوپر مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی، ملاقات سے متعلق عدالتوں میں درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ مجھ پر 11 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے دستاویزات فراہم کی گئیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بھی آج ملتوی کر دی گئی، وزیر آباد کیس کا بھی ازخود فیصلہ دیا گیا، وزیر آباد کیس میں عمران خان کی درخواست پر ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، جعفر ایکسپریس سانحہ انٹیلیجنس فیلیئر تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ سے اہم سفارتی رابطہ، پاکستان کی امن کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا
  • وزیراعظم کی غیر ملکی کمپنیوں کو زراعت، برآمدات، صنعت کے فروغ کے حوالے سے ساتھ ملکر کام کرنے کی دعوت
  • پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں 700 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کرنے پر سرمایہ کاروں کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم
  • رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی، سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، وزیراعظم
  • رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی، سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف، وزیراعظم
  • عمر ایوب نے شہباز شریف کو بزدل وزیراعظم قرار دے دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی کی مجوعی صورت حال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہبازشریف کا  ایرانی صدر کو ٹیلی فون، دھماکے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس