— فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ و سینیارٹی کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی، کیس کے دوران سوالات و جوابات کا سیشن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کے ٹرانسفر کے خلاف 5 ہائی کورٹ ججز کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صلاح الدین پنہور بینچ میں شامل تھے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ کو عارضی ٹرانسفر پر کوئی اعتراض نہیں، بتائیں عارضی ٹرانسفر پر سینارٹی کا کیا ہوگا؟ عارضی تبادلے پر بھی جج کی سینارٹی برقرار رہتی ہے، عارضی تبادلے والے جج کی سینیارٹی ساتھ ٹریول نہیں کرتی تو جج اپنے جونیئر جج کا بھی جونیئر ہو جائے گا۔

سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے اور ٹرانسفر ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے اسلام.

..

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر عارضی تبادلے والے جج کی سینیارٹی ساتھ نہیں رہتی تو کوئی جج تبادلے پر راضی ہی نہیں ہوگا۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ آپ کا اصل اعتراض تو سینیارٹی پر ہے، ٹرانسفر پر تو ہے ہی نہیں۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے منیر اے ملک سے کہا کہ عدلیہ میں مجھے دو دہائیوں سے زیادہ وقت ہوچکا، آپ کو بھی 4 دہائیوں سے زائد کا وقت ہوچکا ہے۔

منیر اے ملک نے کہا کہ ججز ٹرانسفر سے متعلق آرٹیکل 200 کی شق ایک کو الگ کر کے نہیں دیکھا جاسکتا، آرٹیکل 200 کی شق 1 میں رنگ اسی وقت آئے گا جب آرٹیکل 2 اے اور آرٹیکل 175 اے کے تحت دیکھا جائے گا، آرٹیکل 200 کی تشریح آرٹیکل 2 اے اور 175 اے کو سامنے رکھ کر ہی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز ٹرانسفر سے قبل پانچ ججز کی اسامیاں خالی تھیں، آرٹیکل 200 نے صدر کو یہ اختیار دیا ہی نہیں کہ آرٹیکل 175 اے کے تحت ججز تعیناتیاں کرسکیں، طے شدہ ہے کہ جج کی اسامی یا خالی اسامی کےلیے نامزدگی ممبر جوڈیشل کمیشن کرے گا، آئین پاکستان نے ججز کی تعیناتی کےلیے پورا طریقہ کار طے کر رکھا ہے، مستقل جج کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کے بغیر ہو ہی نہیں سکتی۔

جسٹس محمد علی نے کہا کہ آپ کی دلیل یہ ہے صدرِ مملکت کو مستقل جج کی تعیناتی کا اختیار ہی حاصل نہیں، آپ نے کہا کہ مستقل جج کی تعیناتی کا طریقہ کار آرٹیکل 175 اے میں موجود ہے۔ 

جسٹس محمد علی نے کہا کہ آئینی بینچ میں موجود ججز نے مل کر طے کیا ہے کہ آپ سے کوئی سوال نہیں پوچھا جائے گا، ہم نے طے کیا ہے جب آپ کے دلائل مکمل ہوں گے تو سوالات و جوابات کا ایک سیشن ہوگا، عدالتی کارروائی کے اس سوال و جواب کے سیشن میں آپ جوابات دیجیے گا۔

وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ جی ٹھیک ہے، بھارت میں بلاتفریق ججز کا ٹرانسفر ہونا روٹین ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جسٹس محمد علی کی تعیناتی نے کہا کہ آرٹیکل 200 ہی نہیں ججز کی

پڑھیں:

ایران کے فیصلہ کن جوابی حملے نے ہمارے دلوں کو خوش کر دیا ہے، مفتی اعظم عمان

قابض صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں کیخلاف دوٹوک ایرانی جواب پر عمان کے مفتی اعظم نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فیصلہ جواب نے ہمارے دلوں کو خوش کر دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد الخلیلی نے غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کو دیئے گئے ایران کے دندان شکن جواب کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فیصلہ کن جواب نے ہمارے دلوں کو خوش کر دیا ہے۔ عرب چینل المیادین کے مطابق، عمان کے مفتی اعظم نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دلیرانہ ردعمل سے ارض مقدس پر واقع صیہونی قبضے کے حتمی خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور حوصلہ افزا عنصر یہ بھی ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لئے پوری دنیا سے امدادی قافلے آ رہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ اہم ایرانی شخصیات و ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر مبنی غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے عمانی مفتی اعظم نے گذشتہ روز بھی یقین دلوایا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج غاصب صیہونیوں کے خلاف ضرور کامیابی حاصل کریں گی۔ انہوں نے تمام مسلمانوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان حملوں کے خلاف متحد ہو کر ایک دوسرے کی مدد کرے۔ شیخ احمد الخلیلی کا مزید کہنا تھا کہ میں اسرائیلی حملوں کی خبر سن کر حیران رہ گیا ہوں، لیکن مجھے حتمی طور پر اللہ تعالی کی مدد کی امید ہے!

متعلقہ مضامین

  • ایران کے فیصلہ کن جوابی حملے نے ہمارے دلوں کو خوش کر دیا ہے، مفتی اعظم عمان
  • ہائیکورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ، گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم
  • کیس کا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نہیں کرسکتے‘ جسٹس اطہر من اللہ
  • ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ، پنجاب حکومت کو افسران سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم
  • اسرائیلی حملے کا جواب سخت اور فیصلہ کن ہوگا؟
  • شہباز شریف، شیخ محمد بن زاید کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود، پاکستان، امارات میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق
  • نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تحریری فیصلہ جاری
  • اسسٹنٹ پروفیسر اصغر علی پر سندھ ہائیکورٹ کے جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار
  • سپریم کورٹ: قائد عوام یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کا جرمانہ ختم، مضمون کی تبدیلی پر اعتراض مسترد
  • بجٹ میں جی ڈی پی کے نمبرز ٹھیک نہیں، اس پر سوال اٹھیں گے، مفتاح اسماعیل