زیارت میں سامان سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
افسوسناک حادثہ زیارت کے علاقے لوڈی کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گرا، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ سامان سے بھرا ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ زیارت کے علاقے لوڈی کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گرا، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز ٹیم موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کا شکار ہونیوالا ٹرک ہرنائی سے زیارت جارہا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کھائی میں
پڑھیں:
چمن: بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق
علامتی فوٹوبلوچستان کے ضلع چمن میں دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، حکومت بلوچستان نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ بارودی مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق جائے وقوعہ کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔