محبان اہلبیتؑ کو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت اور توسل سے غافل نہیں رہنا چاہیے، معصومہ نقوی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے صدر کا کہنا تھا کہ یکم ذی القعد وہ مبارک دن ہے جس میں باب الحوائج امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے آنگن میں ایسی دختر نے جنم لیا جن کی شفاعت سے تمام شیعیان علیؑ بہشت میں داخل ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آغاز عشرہ کرامت و ولادت با سعادت کریمہ اہلبیتؑ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی بابرکت مناسبت پر تمام محبان خاندانِ نبوت و بالخصوص امام زمانہ عج کی خدمت اقدس میں ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتی ہوں۔ حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت یوم ِ دختر کے عنوان سے بھی معروف ہے، یکم ذی القعد وہ مبارک دن ہے جس میں باب الحوائج امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے آنگن میں ایسی دختر نے جنم لیا جن کی شفاعت سے تمام شیعیان علیؑ بہشت میں داخل ہوں گے، جن کی زیارت کا اجر و ثواب کثیر روایات میں درج ہے۔
انہوں نے کہا کہ جناب معصومہ قم کی بارگاہ سے اخروی و دنیاوی حاجات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا پورے جہان کی پناہگاہ ہے، محبان اہل بیت علیہم السلام کو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت اور توسل سے غافل نہیں رہنا چاہیے کیونکہ خدا کے نزدیک ان کا مقام بہت بلند ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔