مودی جی ہم نے ثبوت رکھ دیے اب آپ بھی لے آیے ثبوت
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
لاہور:
گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان نے کہا کہ میں مودی جی سے ایک اپیل کرنا چاہوں گا کہ مودی جی ہم نے تو یہ ثبوت رکھ دیے ہیں اب آپ بھی لے آئیے ثبوت، آپ کو بہت زعم ہے کہ پاکستان ملوث ہے ، اگرچہ آپ براہ راست نام نہیں لے رہے لیکن جو آپ نے وہاں پہ اقدامات کیے ہیں پاکستان کیخلاف اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ ہم پہ الزام تو ان ڈائریکٹلی لگا رہے ہیں.
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دیکھیں کہ کیسے پردھان منتری ہیں بھارت کے مودی جی کہ ’’را‘‘ پر بھی اعتماد نہیں رہا فوج کو براہ راست ملوث کر لیا انھوں نے.
تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ جو ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس تھی اس نے دنیا کی بھی آنکھیں کھول دیں، بھارت اپنی سرحدوں سے باہر جو دہشت گردی کر رہا ہے پاکستان سے لیکر کینیڈا تک اب دنیا کو اس پر خاموش نہیں رہنا چاہیے، یہ جو دہشتگردی کرتا ہے بھارت دنیاکے اندر کیونکہ ذہنی اعتبارسے، فنی اعتبارسے اور ٹیکنیکلی کیونکہ کمزور لوگ ہیں تو یہ ثبوت چھوڑ دیتے ہیں ہر جگہ پکڑے جاتے ہیں.
تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ پاکستان کے پاس اس سے پہلے بھی بہت زیادہ ثبوت ہیں، آپ کے پاس کلبھوشن پڑا ہوا ہے، آپ نے ’’را‘‘ کے نیٹ ورک جنھوں نے یہاں پر دو درجن سے زائد ٹارگٹ کلنگ کروائیں ان کے ڈیتھ اسکواڈز آپ نے توڑے، آپ نے ان کے نیٹ ورک توڑے وہ آپ کے سامنے ہیں، ثبوت ہم نے دنیا کو پہلے بھی دکھائے ہیں، ہم نے ڈوزیئر بھی اقوام متحدہ کو دیے ہیں.
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بڑی نپی تلی پریس کانفرنس تھی، انھوں نے جو شواہد پیش کیے ہم نے اپنا ایک نقطہ نظر پیش کیا شواہد کے ساتھ یہ بکھرے پڑے ہوئے ہیں کینیڈا میں، امریکا میں ، برطانیہ میں اور دنیا بھر میں ریاستی دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہا ہے انڈیا، جی ڈی آئی ایس پی آر نے قومی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے دنیا کے سامنے ایک مضبوط کیس پیش کیا ہے کہ آپ آجائیں اور دیکھ لیں کہ یہ کس طریقے سے ’’را‘‘ فنڈنگ کر رہی ہے، انڈین فوج لگی ہوئی ہے، اس میں انڈین فوج اور ’’را‘‘ میں ہمیں فرق نہیں کرنا چاہیے.
تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے تو کھلی انکوائری کروانے کے لیے کہا گیا ہے، جعفر ایکسپریس کی بھی کر ے اور پہلگام واقعہ کی بھی کرے تاکہ اس بارے میں جو بھی حقائق ہیں وہ پتہ چل سکیں، بھارت کی طرف سے ابھی تک پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں دیے گئے بس ویسے ہی باتیں کرنے میں لگے ہوئے ہیں تو ان کے لوگ بھی ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ بھارت اس مسئلے میں نہ پڑے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تجزیہ کار نے کہا کہ
پڑھیں:
سیز فائر نہ کراتا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہوتی، ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر میں نہیں ہوتا دنیا میں 6 جنگیں ہوتیں جن میں سب سے بڑی جنگ پاک بھارت کی ہوتی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے ساتھ بہت زیادہ تجارت کرتا ہے۔ پھر میں پڑھ رہا ہوں کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو مار رہے ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق جس پر میں نے سوچا کہ ان دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کرانا میرے لیے آسان ہوگا کیونکہ اس قبل، میں بھارت اور پاکستان تنازع کو بھی تجارتی دباؤ کے ذریعے سلجھا چکا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے دونوں (تھائی لینڈ اور کمبوڈیا) کے وزرائے اعظم کو فون کیا اور کہا کہ ‘جب تک آپس میں جنگ ختم نہیں کرتے، کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ جب میں نے فون بند کیا، تو میرے خیال میں وہ ( تھائی لینڈ اور کمبوڈیا) مسئلہ سلجھانے کے لیے تیار ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ چند دنوں سے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان سرحدی جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا جو بڑھ کر شہروں تک پھیل گیا تھا اور جس میں مجموعی ہلاکتیں دو درجن سے زائد ہوچکی تھیں۔