پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے متاثرین کی ایسوسی ایشن نیٹ ورک کے آغاز کے موقع پر قومی بیان دیتے ہوئے پاکستان مشن کے کونسلر جواد اجمل نے زور دیا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گرد حملوں کے متاثرین اور ان خاندانوں کی حمایت کرے جن کی زندگیاں ان سانحات کے نتیجے میں ہمیشہ کے لیے بدل جاتی ہیں۔مستقبل میں حملوں کی روک تھام کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جواد اجمل نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے اور تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امتیاز کے بغیر یکساں، متاثرہ افراد پر مبنی نقطہ نظر اپنایا جائے ۔انہوں نے کہا اگر ہمیں متاثرین کے لیے آگے کا راستہ ہموار کرنا ہے تو ہمیں تنگ نظری پر مبنی سیاسی مفادات اور جغرافیائی سیاسی ایجنڈوں سے بالاتر ہو کر دیکھنا ہوگا۔ ہمیں یہ جانچنے کی ضرورت ہے کہ عالمی حکمت عملیوں کے باوجود دہشت گردی کے خطرات کیوں بڑھ رہے ہیں اور متاثرین کی تعداد میں کیوں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

کراچی، سی ٹی ڈی کا حساس ادارے کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف چھاپہ، تین دہشت گرد ہلاک

کراچی:

شہر قائد میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے حساس ادارے کے ہمراہ منگھو پیر میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران دہشت گردوں سے مبینہ مقابلہ ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ بعد میں دو مزید دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی تعداد تین ہوگئی جو مارے گئے۔

حکام نے بتایا کہ یہ دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھتے تھے۔

متعلقہ مضامین

  •  دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی بجائے زائرین کا راستہ روکنا جگ ہنسائی ہے، علامہ قاضی نادر حسین علوی 
  • سی ٹی ڈی کے آُپریشنز جاری، رواں سال 159 دہشت گرد گرفتار کئے گئے
  • کراچی سی ٹی ڈی سے فائرنگ کا تبادلہ ، چینیوں پر حملے میں ملوث 3دہشتگردہلاک
  • بنوں کی پولیس چوکی جسے رواں سال کے دوران دہشت گردوں نے ایک درجن بار نشانہ بنایا
  • کراچی: سی ٹی ڈی سے فائرنگ کا تبادلہ، چائنیز پر حملے میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک
  • سی ٹی ڈی سے فائرنگ کا تبادلہ، چائنیز پر حملے میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک
  • نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: علامہ راغب نعیمی
  • کراچی، سی ٹی ڈی کا حساس ادارے کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف چھاپہ، تین دہشت گرد ہلاک
  • بنوں، پولیس کا آپریشن، دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار
  • بنوں، تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ