ملک کو باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ہے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
لاہور:
سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں باہر سے نہیں پہلے اندر سے خطرہ ہے لہٰذا ملک کو اندر سے مضبوط کریں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ دشمن کی جرات نہیں ہو سکتی کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل چوہدری نے کل مودی سے متعلق مکمل بات نہیں بتائی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مودی نے جو کیا اس کی وجہ سے پاکستان متحد ہوگیا ہے اور یہ ایک قوم کی طرح کھڑے ہوگئے ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم فارم 47 حکومت کے ساتھ نہیں کھڑے، فیصل چوہدری کل یہ بتانا بھول گئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کے ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کے لیے ججز نہیں کھڑے ہوں گے تو عوام کس کے پاس جائیں گے، آج اگر ہائی کورٹ بے بس ہوگئی تو ماتحت عدالت اور مجسٹریٹ کیا کرے گا، سارے بے بس ہو جائیں گے؟
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
پُرامن اور ذمہ دار قوم، جنگ نہیں چاہتے، بیرسٹر علی ظفر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف آج بھی وہی ہے، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، قوم پر حملہ ہوا تو جان بھی حاضر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پاکستان تحریک انصاف اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم پُرامن اور ذمہ دار قوم ہیں، جنگ نہیں چاہتے، اگر کسی نے حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مؤقف آج بھی وہی ہے، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، قوم پر حملہ ہوا تو جان بھی حاضر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے اپنی فوج کو فری ہینڈ دے دیا، شہباز شریف نے تاحال پاک فوج کو فری ہینڈ نہیں دیا، مودی کی انتہا پسند حکومت سے ہمارا مقابلہ ہے، بھارتی عوام دشمن نہیں، ہمسائیگی کے حق میں ہیں۔ بیرسٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا میں کانگریس کی درخواست پر مشترکہ اجلاس بلایا گیا، اپوزیشن نے یکجہتی کا پیغام دیا، حکومت ابھی سیاست کھیل رہی ہے، حکومت نے اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آواز شامل نہیں کی۔