سلمان یا شاہ رخ خان؟ بیرون ملک لائیو کنسرٹ کرنے کے زیادہ پیسے کون لیتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
بالی ووڈ فنکاروں کی کمائی کا ایک بڑا ذریعہ انٹرنیشنل لائیو کنسرٹس بھی ہیں۔
آسٹریلوی ایونٹ آرگنائزرز نے یوٹیوب پر ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان لائیو شوز کے لیے سلمان خان سے بھی زیادہ چارج کرتے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ شاہ رخ خان کی مقبولیت خواتین میں بہت زیادہ ہے۔ ان کے شوز میں سب سے زیادہ خواتین ہی شریک ہوتی ہیں۔
آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ اسٹیج پر شاہ رخ خان جیسے ہی اپنے مشہور زمانہ اسٹائل میں دونوں ہاتھ پھیلاتے ہیں تو خواتین دیوانی ہوجاتی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ آسٹریلیا میں مقبول ترین ہیروئن کرینہ کپور ہیں۔ جنھیں مداح اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
آرگنائزر کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور کے ساتھ ساتھ ایشوریہ رائے بھی کافی مقبول ہیں۔
دوسری جانب پہلگام حملے کے بعد سے بھارتی اسٹارز نے بیرون ملک شوز منسوخ کردیئے ہیں جن میں سلمان خان بھی شامل ہیں۔
اداکار سلمان خان کو 4 اور 5 مئی کو برطانیہ میں ہونے والے ‘دی بگ بالی ووڈ ون’ شوز میں پرفارم کرنا تھا۔
سلمان کے ساتھ اس کنسرٹ میں مادھوری ڈکشٹ، ورون دھون، ٹائیگر شروف، کریتی سانون اور دیشا پٹانی بھی پرفارمنس دینے والے تھے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان
پڑھیں:
پی ایم ڈی سی نے کالجز کی فیسوں کو محدود کرنے کے فیصلے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی فیسوں کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ مارچ 2025 میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DCJ) کے تحت دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پی ایم اینڈ ڈی سی ایکٹ، 2022 کے سیکشن 20 (7) اور (8) کے تحت ٹیوشن فیس کو محدود / طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں کے تمام سیشنز کے لیے فیس 18 لاکھ روپے ہوگی، جب کہ سیشن 2025 کے لیے اس میں 5 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر کالج پہلے ہی طلباء سے مقررہ حد سے زیادہ فیس وصول کر چکا ہے تو فیس اور ذیلی معاملات، جو یا تو واپس کیے جائیں گے یا بعد کے سیشنز میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔
مزید فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو ادارے اپنی مالی ضروریات پر یقین رکھتے ہیں اور انھیں زیادہ سے زیادہ فیس کی ضرورت ہے، زیادہ سے زیادہ 25 لاکھ روپے تک فیس وصول کرنے کے لیے مالیاتی تفصیل جمع کرائیں گے اور پی ایم اینڈ ڈی سی کے جواز تشخیص کے بعد پی ایم اینڈ ڈی سی کی طرف سے اس کی منظوری دی جائے گی۔
اس طرح کے فیس ڈھانچے کے لیے تشخیصی معیار الگ سے جاری کیا جائے گا۔تمام نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کیپڈ/فکسڈ فیس کی تعمیل کریں۔ ٹیوشن فیس کے معاملے پر ناکام ہونے کی صورت میں کالجز سزا کے نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔