اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے کشیدگی میں کمی کرنے کے حوالے سے امریکی خواہش کا اظہار کیا۔
امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے اس موقع پر کہا کہ امریکا ابھرتی صورتحال کے پیش نظر دونوں ملکوں سے رابطے میں رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امریکی ناظم الامور
پڑھیں:
ایران میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مشن، شہباز شریف کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں سیل قائم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ایران پر رات گئے اسرائیلی حملوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایران میں موجود پاکستانی زائرین اور شہریوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت خارجہ میں کرائسسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا۔(جاری ہے)
میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ پاکستانی زائرین کی ایران میں حفاظت اور ملک واپسی کے لیے تمام وسائل بروئیکار لاتے ہوئے ہنگامی اقدمات اٹھائے جائیں، صورتحال معمول پر آنے تک دفتر خارجہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہے گا۔
دفترخارجہ کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایران میں موجود پاکستان شہریوں اور زائرین کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے شہریوں کے لیے ہاٹ لائن نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔