بیت المقدس کی آزادی کی تمنا نہ کرو!!!
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اسلام ٹائمز: جگر کو پارہ پارہ کر دینی والی اہل غزہ کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان 2023 کی ایک رپورٹ کے حوالے کے ساتھ اسرائیلی غاصب ریاست کے خلاف کامیاب طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد سے مسلمان ممالک بالخصوص عرب ممالک کی طرف سے اہل غزہ کیخلاف صیہونیوں کا ساتھ دینے پر شکوہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی ممالک پر بمباری کے لیے امریکا اور نیٹو کے عرب خلیجی ممالک میں خصوصی فضائی اڈے اور فوجی مراکز موجود اور فعال ہیں ہیں۔ خصوصی رپورٹ:
مزاحمتی میڈیا پر عربی سمیت مختلف زبانوں میں مظلومین فلسطین اور اہل غزہ کی جانب سے ایک شکوہ زیرگردش ہے کہ بیت المقدس کی آزادی کی تمنا نہ کرو!!!۔ جگر کو پارہ پارہ کر دینی والی اہل غزہ کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان 2023 کی ایک رپورٹ کے حوالے کے ساتھ اسرائیلی غاصب ریاست کے خلاف کامیاب طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد سے مسلمان ممالک بالخصوص عرب ممالک کی طرف سے اہل غزہ کیخلاف صیہونیوں کا ساتھ دینے پر شکوہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی ممالک پر بمباری کے لیے امریکا اور نیٹو کے عرب خلیجی ممالک میں خصوصی فضائی اڈے اور فوجی مراکز موجود اور فعال ہیں ہیں۔ سعودی عرب: سعودی عرب میں کل 13 فوجی اڈے ہیں جن میں 8 امریکی، 4 برطانوی اور 1 فرانسیسی اڈہ شامل ہے۔ قطر: قطر میں امریکہ کے دو بڑے فضائی اڈے العدید اور السلیل ہیں جہاں 7,800 امریکی فوجی موجود ہیں۔ کویت: کویت میں 13 امریکی فوجی اڈے ہیں جن میں خفیہ ڈرون اڈے بھی شامل ہیں۔ کویت میں 4 برطانوی اور 2 فرانسیسی فوجی اڈے بھی ہیں۔ متحدہ عرب امارات: متحدہ عرب امارات میں امریکہ اور نیٹو کے 9 فوجی اڈے ہیں جن میں 3 برطانوی، 2 فرانسیسی اور 1 آسٹریلوی فوجی اڈہ شامل ہے۔ اردن: اردن میں نیٹو کے 6 فوجی اڈے ہیں جن میں سے 3 امریکی، 2 برطانوی اور 1 فرانسیسی ہے۔ بحرین: بحرین میں امریکی اور برطانوی فوجی اڈے ہیں۔ مراکش: مراکش میں 3 فعال امریکی فوجی اڈے اور انٹیلی جنس مراکز ہیں۔ عراق: عراق میں 19 فعال امریکی فوجی اڈے اور بلیک واٹر کے خفیہ انٹیلی جنس مراکز ہیں۔ تیونس اور موریطانیہ: ہر ملک میں ایک فعال امریکی اڈہ موجود ہے۔ پاکستان: 2017 تک، امریکہ کے پاس جیکب آباد میں (شہباز) نامی فوجی اڈہ اور افغانستان پر بمباری کے لیے اسلام آباد میں خفیہ ڈرون اڈے تھے۔ لیبیا: امریکہ کے لیبیا میں 3 فوجی اڈے ہیں، جن میں علیحدہ خفیہ اور ظاہری انٹیلی جنس مراکز ہیں۔ ترکی: شام میں امریکی اور نیٹو کے 26 فوجی اڈے ہیں، جن میں سے سب سے بڑا انسرلک جوہری اور شام کے قریب ایئر بیس ہے۔ اسرائیل کے ترکی کے شہروں ازمیر اور قونیہ میں بھی دو بڑے فوجی اڈے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی فوجی اور نیٹو کے اہل غزہ کی رپورٹ کے اڈے اور
پڑھیں:
سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین، معروف کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔(جاری ہے)
جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے پروفیسر عبدالغنی بھٹ کی جدوجہدِ آزادی کشمیر میں تاریخی کردار کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے اہل خانہ اور کشمیری عوام سے یکجہتی اور دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
اور کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بھٹ نے پوری زندگی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے وقف کی۔ آزادی کشمیر کی تحریک میں پروفیسر عبد الغنی بھٹ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔پروفیسر عبدالغنی بٹ کی وفات کشمیری تحریک آزادی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نےاللہ تعالیٰ سے مرحوم عبدالغنی بھٹ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔