پورے خطے کو شدید خطرات لاحق ہیں، بھارت کا رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے؛ اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سٹی 42 : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پورے خطے کو شدید خطرات لاحق ہیں، بھارت کا رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس میں کہا کہ پورے خطے کو شدید خطرات لاحق ہیں، بھارت کا رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اپنایا ۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، مکمل یکجہتی کا اظہار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایران کے عوام و حکومت کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار نے اسرائیلی حملوں میں ہونے والے قیمتی جانی نقصانات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے باور کرایا کہ پاکستان ایران کی خودمختاری، علاقائی سلامتی اور خطے میں استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
قبل ازیں ایک علیحدہ بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت ایک ناقابلِ جواز اور قابلِ مذمت عمل ہے، جو بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی اور انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ پورے خطے کے امن اور عالمی سلامتی کے لیے بھی ایک خطرناک پیغام ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان ہر سطح پر ایرانی عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مؤثر اور فوری اقدام کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اسرائیلی جارحیت ٹیلیفونک گفتگو خلاف ورزی سید عباس عراقچی ضمیر وزیر خارجہ یکجہتی