جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستانی سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے میں مصروف WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز


جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پاک بھارت سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے کا عمل جاری ہے، بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا دیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستانی سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے میں مصروف ہے، بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا دیے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھارتی فوج نے اٹاری سیکٹر میں بھی گردوارے سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی کٹائی کے احکامات دیے تھے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنی عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے اور ہندوتوا کا زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے سیکڑوں کی تعداد میں پاکستانی چینل بلاک کروا دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے بغیر ثبوتوں کے میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان پر الزام لگا دیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیر منطقی حرکات اور انتہا پسندی سے دلبرداشتہ ہے، بغیر ثبوتوں کے جنگی جنون کا آغاز کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے، چینی میڈیا عالمی منڈی تک رسائی کیلئے ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے: اسحاق ڈار اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1600 پوائنٹس سے زائد کمی نریندر مودی نے فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت دیدی پہلگام فالس فلیگ،مودی سرکار نے کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کو ہتھیار پہنچا دئیے،ویڈیو سب نیوز پر مقبوضہ کشمیرکی قابض انتظامیہ نے 48سیاحتی مقامات کو بند کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

آپریشن مہادیو: دہشتگردوں کو پاکستانی ثابت کرنے کیلئے بھارتی وزیر داخلہ کے مضحکہ خیز ثبوت

بھارت کی پارلیمان (لوک سبھا) میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک بار پھر پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی روایت برقرار رکھی، اور ”آپریشن مہادیو“ کے نام پر تین افراد کی ہلاکت کو اپنی حکومت کی کامیابی قرار دیا۔ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ تینوں افراد اپریل 22 کو پہلگام حملے میں ملوث تھے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم، بھارتی حکومت نے حسبِ معمول کوئی آزاد یا غیر جانب دار شواہد پیش نہیں کیے۔ بلکہ جن چیزوں کو شواہد بناکر پیش کیا وہ انتہائی ناقابل اعتبار تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیت شاہ نے کہا کہ مارے گئے افراد میں ”سلیمان، افغانی اور جبران“ شامل تھے۔ حیران کن طور پر، امیت شاہ نے ان افراد کی شہریت کے بارے میں متضاد دعوے کیے: ایک جانب وہ انہیں پاکستانی قرار دے رہے تھے، تو دوسری جانب دعویٰ کر رہے تھے کہ انہیں مقامی افراد نے پناہ دی۔ اور پھر ثبوت کے طور پر ”پاکستانی چاکلیٹ“ اور ”ووٹنگ نمبر“ جیسے دلائل پیش کیے۔
شاہ نے کہا کہ پیر کے روز جھڑپ کے مقام سے ملنے والے رائفل کے کارتوس سری نگر حملے میں استعمال ہونے والے کارتوسوں سے مطابقت رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جن افراد کی لاشیں ملی ہیں، اُن کی شناخت اُن مقامی لوگوں نے کی جنہوں نے اپریل کے قتلِ عام سے قبل انہیں خوراک اور پناہ فراہم کی تھی اور انہی افراد کو گرفتار کرکے ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کرائی گئی۔
امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ ہلاک شدہ افراد کے ہتھیاروں کی بیلیسٹک جانچ کی ”چھ سائنسدانوں“ نے ”ویڈیو کال“ پر تصدیق کی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک ایسا ملک جو چاند پر مشن بھیجنے کا دعویدار ہے، وہاں فائرنگ کے شواہد بھی ویڈیو کال پر دکھا کر تسلیم کروائے جا رہے ہیں۔
امیت شاہ کے دعوے کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے دو کے پاس اے کے 47 رائفل اور ایک کے پاس ایم 9 پستول تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ دہشتگرد مارے گئے تو ان کی رائفلیں قبضے میں لی گئیں۔ ایک ایم 9 تھی جبکہ دو اے کے-47 تھیں۔ ہم نے یہ رائفلیں ایک خاص طیارے کے ذریعے چندی گڑھ کی مرکزی فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوائیں۔ وہاں ان رائفلوں سے گولیاں فائر کرکے خالی کارتوس تیار کیے گئے اور پھر ان کا پہلگام سے ملنے والے خولوں سے موازنہ کیا گیا۔ تب یہ تصدیق ہوئی کہ انہی تین رائفلوں کو ہمارے معصوم شہریوں کے قتل میں استعمال کیا گیا تھا۔
امیت شاہ نے کہا کوئی شبہ کی گنجائش نہیں۔ میرے ہاتھ میں بیلسٹک رپورٹ ہے، چھ سائنسدانوں نے اس کا دوبارہ جائزہ لیا اور ویڈیو کال پر مجھے تصدیق کی کہ پہلگام میں جو گولیاں چلیں اور ان رائفلوں سے جو گولیاں فائر ہوئیں، وہ 100 فیصد ایک جیسی ہیں۔آپریشن مہادیو“ کا اعلان بھی ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو لوک سبھا سے خطاب کرنا تھا اور آپریشن سندور کی ناکامی پر جوابات دینے تھے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  •  ریلوے حکام نے پرانی بوگیوں کو رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کے بعد جدید ٹرین کہہ کر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے افتتاح کروا دیا
  • پاکستانی فتح کی گونج بھارتی پارلیمنٹ تک جا پہنچی بھارتی وزیرداخلہ کی عجیب منطق
  • بھارتی وزیر داخلہ کا مضحکہ خیز دعویٰ؛ پہلگام میں حملہ آوروں سے پاکستانی چاکلیٹ ملی تھی
  • ہمارے پاس ثبوت ہے دہشتگردوں کے پاس پاکستانی چاکلیٹ ملی ہے،بھارتی وزیرداخلہ کی عجیب منطق
  • بھارت کی جنگی تیاریاں اور عالمی امن کے لیے نیا اسٹریٹجک خطرہ
  • آپریشن مہادیو: دہشتگردوں کو پاکستانی ثابت کرنے کیلئے بھارتی وزیر داخلہ کے مضحکہ خیز ثبوت
  • ’نہ کھیلیں گے نہ ایونٹ ہونے دیں گے‘، ایشیا کپ ختم کرانے کے لیے بھارتی میڈیا کی چیخ و پکار
  • مودی کا جنگی جنون، ہتھیاروں کی دوڑ، خطے کو ایٹمی تصادم کی جانب دھکیلنے کی سازش
  • پہلگام حملے کے دہشت گرد پاکستانی نہیں بھارتی تھے، سابق وزیر داخلہ چدمبرم کا تہلکہ خیز انکشاف
  • بھارت کا دفاعی نظام زوال پذیر، 62 سال پرانے جنگی جہازوں پر انحصار