کوئٹہ کے رہائشی آریان شاہ کی میت بھارت سے پاکستان پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
کوئٹہ کے رہائشی 23 سالہ آریان شاہ کی میت پاکستان پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا نوجوان انڈیا کے اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا
میت بھارتی شہر چنائی سے کولمبو کے راستے آج دوپہر کراچی لائی گئی جس کے بعد میت کو کوئٹہ لایا جائے گا۔
23سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور علاج کے لیے بھارت کے شہر چنائی کے اسپتال میں دسمبر 2024 سے زیر علاج تھے۔
اریان شاہ کی والدہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے اریان کے علاج کے لیے 3 کروڑ روپے دیے جو کم پڑگئے اس کے بعد آریان کے علاج کے لیے مزید پیسوں کی اشد ضرورت تھی۔ انہوں نے اپیل کی تھی کہ اسپتال کے بقایا جات کی ادائیگی کے بعد ہی میرے بچے کی میت دی جائے گی لہٰذا اس مشکل وقت میں مدد کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے میرے بچے کی میت کے ہمراہ واپس پاکستان لانے کا بندوبست کیا جائے، حکومت پاکستان، آرمی چیف سے اپیل ہے کہ میری مدد کریں۔
مزید پڑھیے: پاکستان نہ پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری، اسحاق ڈار کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس
اس پر حکومت بلوچستان کی جانب سے مرحوم آریان شاہ کی وفات سے قبل آریان شاہ کے علاج معالجے اور بعد از وفات لاش اور لواحقین کی واپسی کے تمام تر اخراجات ادا کیے گئے۔
میت اور لواحقین کی کراچی سے کوئٹہ واپسی کے تمام تر انتظامات بھی حکومت بلوچستان نے کیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آریان شاہ بھارت کوئٹہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ریان شاہ بھارت کوئٹہ آریان شاہ شاہ کی کی میت کے لیے
پڑھیں:
بلوچستان: صوبائی حکومت کی درخواست مسترد، بلدیاتی انتخاب 28 دسمبر کو ہی ہونگے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد/کوئٹہ:۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کردی، کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جاری شیڈول کے مطابق ہوں گے صوبائی حکومت انتخابات کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے۔
سرکاری مراسلے کے مطابق بلوچستان کی صوبائی حکومت نے 31اکتوبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستا ن کو خط لکھ کرکوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی جس پر الیکشن کمیشن میں غور کیاگیا۔
تفصیلی غور وخوص کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیاکہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جاری شیڈول کے مطابق ہوں گے انتخابات ملتوی نہیں کیے جائیں گے۔
کمیشن نے صوبائی حکومت کو حکم دیاہے کہ وہ انتخابات کے لیے فول پروف سیکورٹی فراہم کرے تاکہ پرامن الیکشن کیے جاسکیں ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی۔ شہری یونین کونسل کی جنرل نشستوں پر الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 13 سے 17 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔