بھارتی فوج کا مقابلہ کرینگے، پاک فوج کیلئے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے، سکھ رہنماگرپتونت سنگھ پنوں
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
بھارتی فوج کا مقابلہ کرینگے، پاک فوج کیلئے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے، سکھ رہنماگرپتونت سنگھ پنوں WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)رہ نما تحریک خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تویہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا اور نیا ملک بنے گا، بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے۔رہنما تحریک خالصتان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں خالصتان ریفرنڈم کی تحریک ڈالے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے لیے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے، بھارتی فوج کا ہم مقابلہ کریں گے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ مقبوضہ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریا میں وال چاکنگ ہونا شروع ہوگئی ہے، وال چاکنگ میں کہا گیا ہے کہ سکھ پاکستان کے خلاف نہ لڑیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، سابق بھارتی ائیر وائس مارشل مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، سابق بھارتی ائیر وائس مارشل چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے... پورا خطہ بھارت کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے خطرے میں ہے، نائب وزیراعظم ،ترجمان دفتر خارجہ، ترجمان پاک فوج کی مشترکہ نیوز... اسحق ڈارسے امریکی ناظم الامورکی ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، اسحاق ڈار اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارتی پنجاب سنگھ پنوں پاک فوج
پڑھیں:
اگر ایک بھی رافیل نہیں گرا تو مودی 35 طیارے قوم کو دکھائیں، کانگریس کا بھارت سرکار کو چیلنج
کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ گرپریت سنگھ اوجلا نے وزیرِاعظم نریندر مودی کو چیلنج دیا ہے کہ وہ تمام 35 رافیل طیاروں کی عوامی نمائش کریں اور دنیا کو دکھائیں کہ آپریشن سندور کے دوران ایک بھی طیارہ تباہ نہیں ہوا۔
“PM Modi must parade all 35 Rafale jets, show world that not a single jet was shot down during Operation Sindoor.”
– Congress MP Gurjeet Singh Aujla pic.twitter.com/iS9uSzDuDL
— News Arena India (@NewsArenaIndia) July 28, 2025
گرجیت سنگھ اوجلا کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اور عالمی برادری کو یقین دلانے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت یہ ثابت کرے کہ رافیل بیڑے کو کسی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو اپنے دعوؤں پر اعتماد ہے تو اسے چاہیے کہ وہ تمام طیاروں کو پریڈ میں پیش کرے تاکہ شکوک و شبہات کا ازالہ ہو۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے دوران 5 طیارے گرائے گئے، صدر ٹرمپ نے بھی تصدیق کر دی
انہوں نے یاد دلایا کہ حالیہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی یہ بیان دیا تھا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے 5 فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے۔ اوجلا کے مطابق، یہ بیان بھارتی دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے اور حکومت پر لازم ہے کہ وہ حقیقت سامنے لائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رافیل طیارے کانگریس گرجیت سنگھ اوجلا مودی مودی سرکار