کوئٹہ، اکیسویں اجتماعی شادیوں کا انعقاد، 18 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
تقریب میں مختلف اقوام و مسالک سے تعلق رکھنے والے 18 جوڑوں کی شادیاں کروائی گئیں۔ اس موقع پر علمائے کرام، عمائدین، سیاسی، مذہبی و سیاسی شخصیات سمیت دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں نے اجتماعی شادیوں میں شرکت کیں۔ اسلام ٹائمز۔ اجتماعی شادیاں کمیٹی کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اکیسویں اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف اقوام و مسالک سے تعلق رکھنے والے 18 جوڑوں کی شادیاں کروائی گئیں۔ تقریب میں پاکستان کے معروف عالم دین مفتی فضل ہمدرد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے متعدد علمائے کرام، عمائدین، سیاسی، مذہبی و سیاسی شخصیات سمیت دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں نے اجتماعی شادیوں میں شرکت کیں۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب سے عالم دین مفتی فضل ہمدرد اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے نئے جوڑوں کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی شادیوں کا انعقاد قابل تحسین ہے۔ معاشرے میں ایسی تقاریب کا انعقاد زیادہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے اجمتاعی شادیوں کی تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں نکاح کو آسان کرنے کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ منفی رجحان اور غیر ضروری اخراجات آج کے نوجوان کے لئے نکاح جیسے مقدس عمل میں رکاؤٹوں کا سبب بن رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجتماعی شادیوں کا انعقاد
پڑھیں:
فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
پاکستانی معروف گلوکار و موسیقار فیصل کپاڈیہ نے بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے اپنے تعلق کے بارے میں غیر متوقع انکشاف کر کے سب کو چونکا دیا۔
معروف میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ساتھ 30 برس تک وابستہ رہنے والے گلوکار نے حال ہی میں دبئی کے ایک ریڈیو پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ میں کیا رشتہ ہے؟
View this post on InstagramA post shared by City1016 (@city1016)
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل کپاڈیہ نے انکشاف کیا کہ ’ڈمپل کپاڈیہ رشتے میں میری بھتیجی لگتی ہیں، ان کے مرحوم والد چنی بھائی ہمارے کزن کی شادی کے لیے کراچی بھی آچکے ہیں‘۔
یہ جان کر میزبان اور پروگرام کے سامعین حیران رہ جاتے ہیں جس پر فیصل کپاڈیہ مزید بتاتے ہیں کہ ڈمپل کے والد چنی بھائی میرے کزن ہیں۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ ڈمپل کے والد چنی بھائی 1984 میں کزن کی شادی کے سلسلے میں کراچی آئے تھے، اس شادی میں، میں نے گانا گایا تھا، اس وقت چنی بھائی نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میں تمہیں اب بالی ووڈ میں بھی گانا دلواؤں گا لیکن اس کے بعد چنی بھائی کا انتقال ہوگیا۔
گلوکار نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے بالی ووڈ کے لیے گانے گائے، 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم زندہ کا گانا ’یہ ہے میری کہانی‘ میرا بالی ووڈ میں ڈیبیو سانگ تھا۔