WE News:
2025-04-30@21:54:51 GMT

بھارتی جنگی جنون، افواہوں کا بازار گرم

اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT

بھارتی جنگی جنون نے سیالکوٹ میں افواہوں کا بازار گرم کر دیا۔ گزشتہ رات سیالکوٹ کے مختلف سیکٹر سے مختلف افواہوں گردش کرتی رہیں۔ سرحدی علاقوں میں کشیدگی تو تاحال برقرار ہے۔ البتہ کسی قسم کی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مزید جانتے ہیں اپنے نمائندے عظیم شہزاد سے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

پہلگام فالز فلیگ کے بعد بھارت پر جنگی جنون سوار، سرحدی علاقے خالی کروا لئے

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیر منطقی پالیسیوں اور انتہا پسندی سے دلبرداشتہ ہے، بھارت کی جانب سے بغیر ثبوتوں کے خود پر جنگی جنون سوار کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالز فلیگ کے بعد بھارت پر جنگی جنون سوار ہے اور روایتی انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکار نے سرحدی علاقے خالی کرانا شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلگام  واقعے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کرنے کیلئے میڈیا پروپیگنڈا کا سہارا لیا اور اس کے بعد اب مودی سرکار نے جنگی جنون میں مبتلا ہو کر پاک بھارت سرحد سے متصل دیہات کو خالی کرانے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا لیے ہیں۔ اس سے قبل اٹاری سیکٹر میں بھی بھارت نے گرودواروں سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی کٹائی کیلئے احکامات دیئے تھے۔

بھارت نے اپنے ہی عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے اور ہندوتوا کا زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے کیلئے سیکڑوں پاکستانی چینلز کو بھی بلاک کروا دیا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیر منطقی پالیسیوں اور انتہا پسندی سے دلبرداشتہ ہے، بھارت کی جانب سے بغیر ثبوتوں کے خود پر جنگی جنون سوار کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔ پہلگام فالز فلیگ کے بعد بھارتی حکومت کے انتہا پسندانہ اقدامات اس کی داخلی سیاسی مشکلات، عالمی سطح پر تنہائی اور اس کے خطرناک عزائم کو بھی آشکار کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت جنگی جنون میں پاگل ہوگیا،سرحد سے متصل کئی دیہات خالی کروالئے
  • پہلگام فالز فلیگ کے بعد بھارت پر جنگی جنون سوار، سرحدی علاقے خالی کروا لئے
  • بھارت کا جنگی جنون، پاکستانی مسلح افواج اور قوم کا دندان شکن جواب تیار
  • جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستانی سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے میں مصروف
  • پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت پر جنگی جنون سوار؛ سرحدی علاقے خالی کروا لیے
  • بھارت کا جنگی جنون، پاکستان پر الزامات اور سرحدی دیہات خالی کرانے کا سلسلہ جاری
  • بھارت کا جنگی جنون: نریندر مودی نے فوج کو اہداف کے تعین، کارروائی کی اجازت دے دی
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی جنگی جنون کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم و جبر کا شکار
  • بھارتی جنگی جنون سے بے پرواہ، کشمیریوں کا کرکٹ جنون عروج پر