پاک بھارت کشیدگی پر شیعہ علمائے کرام کا موقف
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام ٹائمز: علمائے کرام نے ہندوستان کی جانب سے حملہ کی دھمکیوں کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوکہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں، تاہم اگر ہندوستان نے اگر کوئی غلطی کی تو پوری قوم ملکر اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
 
 پاکستان اور ہندوستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث خطہ میں بے یقینی سی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، اس حوالے سے پاکستان کی سیاسی، مذہبی اور عسکری قیادت سمیت پوری قوم ایک پیج پر دکھائی دیتی ہے۔ علمائے کرام نے ہندوستان کی جانب سے حملہ کی دھمکیوں کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوکہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں، تاہم اگر ہندوستان نے اگر کوئی غلطی کی تو پوری قوم ملکر اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناظر عباس تقوی اور خطیب منبر حرم امام حسین علیہ السلام کربلا علامہ سید ظہیر الحسن نقوی نے موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کیا کہا، اس ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔ 
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کی جائے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس دوران چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے اور حلقہ بندی کے لیے ضروری رولز، ڈیٹا اور نقشے مہیا کیے جائیں۔جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر تک الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22 دسمبر ، یو سیز کی تعداد کے نوٹیفکیشن 31 دسمبر اور ہر ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کے نقشے 10 جنوری تک مہیا کر دیے جائیں گے۔