سابق امریکی صدر اوباما کی بیٹیوں کے مشاغل ڈراؤنا خوب کیوں تھے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سابق امریکی صدر بارک حسین اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے 2009 سے 2017 درمیان نوجوانی کی دہلیز پر قدم رکھنے والی اپنی بیٹیوں ’مالیہ‘ اور ’ساشا‘ کے متعلق انکشاف کیا ہے کہ انہیں سنسنی خیز خبروں کا حصہ سے بچانا کتنا مشکل تھا۔
یہ بھی پڑھیں:باراک اوباما کی اداکارہ جینیفر اینسٹن سے قربتیں، کیا مشعل اوباما کو طلاق دے دی؟
مشیل اوباما کے مطابق پُرتجسس بڑھتی عمر کے ساتھ بیٹیاں ہر نئی چیز کو ایکسپیریئنس کرنا چاہتی تھیں۔
سابق امریکی خاتون اول کے مطابق مالیہ اور ساشا اس وقت گاڑی چلانا اور پروم (ہائی اسکولز کی ڈانس پارٹی) میں جانا چاہتی تھیں، وہ پارٹیوں میں گئیں، انہوں نے مے نوشی اور سگریٹ نوشی کی کوشش کی۔
مشیل اوباما کے مطابق ان کے لیے ہر ویک اینڈ پر بیٹیوں کے یہ مشاغل کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھے۔
وہ کہتی ہیں کہ ان کی بھرپور کوشش ہوتی تھی کہ ان کی نوجوان بیٹیاں اپنے مشاغل کی سبب ’میڈیا کی زینت‘ نہ بن پائیں۔
یہ بھی پڑھیں:اوباما اور ٹرمپ کی گفتگو پر کمالا ہیرس ناراض ہوگئیں؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
مالیہ اور ساشا کا بچپن اس لیے بھی پیچیدہ تھا کہ انہیں ہر جگہ سیکیورٹی کے ساتھ جانا پڑتا تھا۔
مشیل کے مطابق جب آپ کے بچے سیکرٹ سروس کی حفاظت میں ہوتے ہیں، تو آپ کو ان کی زندگی کو معمول پر لانے کے لیے تقریباً دُگنی محنت کرنی پڑتی ہے۔
مشیل اس بات کو یقینی بنانا چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹیاں کبھی بھی مشہور شخصیات کی طرح محسوس نہ کریں۔
مالیا 10 سال کی تھی جب اس کے والد اوباما نے اپنی صدارتی مدت شروع کی، جب کہ اس کی بہن ساشا صرف 7 سال کی تھیں۔
گزشتہ سال ’مالیہ‘ نے اپنی مختصر فلم ’دی ہارٹ‘ تخلیق کی تخلیق کے ساتھ پریمیئر کے لیے 2024 سنڈینس فلم فیسٹیول میں اپنے ریڈ کارپٹ کی شروعات کی۔
جب کہ ’ساشا‘ نے مئی 2023 میں یو ایس سی سے سماجیات کی ڈگری حاصل کی اور اب لاس اینجلس میں رہ رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارک اباما ساشا اوباما مالیہ اوباما مشیل اوباما.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ساشا اوباما مالیہ اوباما مشیل اوباما مشیل اوباما کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں مقیم سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہارٹ اٹیک ہوا جبکہ ٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔
شاہد خاقان عباسی اسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔