’’افراتفری کے 100 دن‘‘نے امریکہ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، عالمی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز


واشنگٹن : امریکی انتظامیہ نے اپنے اقتدار کا 100 واں دن منایا ہے، اور پھولوں اور تالیوں کے بجائے، ایک تازہ ترین سروے میں 55 فیصد جواب دہندگان نے موجودہ انتظامیہ کی کارکردگی کے بارے میں منفی رویہ اپنایا، جو گزشتہ 80 سالوں میں اسی مدت کا بدترین ریکارڈ ہے۔ موجودہ امریکی انتظامیہ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے  بڑے پیمانے پر برطرفیاں، امیگریشن، تحقیقی فنڈز میں کٹوتی اور “ریسیپروکل محصولات”جیسے اقدامات  اٹھائے ہیں جن سے امریکی عوام اور امریکی معیشت کو حقیقی نقصان پہنچا ہے۔ امریکی حکومت کا یہ یقین ہے کہ زیادہ محصولات سے مینوفیکچرنگ کی بحالی اور مزید ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی،

لیکن اصل میں ان اقدامات  سے ان کی اپنی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اور  ساتھ ہی  عالمی نظام کو بھی بہت نقصان پہنچا ہے۔گزشتہ 100 دنوں میں، دنیا بھر کے بہت سے ممالک نے امریکی ٹیرف غنڈہ گردی کی سختی سے مزاحمت کی ہے.

چین نے جوابی اقدامات شروع کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے جو نہ صرف اپنے جائز مفادات کا مؤثر طریقے سے تحفظ کرتے ہیں بلکہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام اور بین الاقوامی عدل و انصاف کا بھی تحفظ کرتے ہیں۔ حال ہی میں   برکس وزرائے خارجہ اجلاس میں کثیر الجہتی نظام اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے اور یکطرفہ غنڈہ گردی کی مخالفت کرنے کے لئے “برکس آواز” بلند کی گئی۔ یہاں تک کہ امریکہ کے بیشتر اتحادی بھی  جانتے ہیں کہ اگر وہ امریکہ کے ساتھ سمجھوتہ کرتے ہیں تو انہیں اور بھی زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا

۔تنگ مالیات، بڑھتی ہوئی افراط زر، معاشی سست روی اور عوامی احتجاج، 100 دن سے برسراقتدار امریکی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے کہ اگر وہ دنیا کے ساتھ تجارتی جنگ لڑنے پر اصرار کرتی ہے تو اس سے  امریکی معیشت کو نقصان پہنچے گا، اور عوام  کو بھی مزید مشکلات کا سامنا  کرنا پڑیں گی، اور لامحالہ اس کی حکمرانی کی بنیاد کمزور ہو جائے گی۔ یہ نقطہ نظر لوگوں کو یہ پیغام دیتا ہے کہ”جنگل کا قانون” غیر مقبول ہے، بالادستی  نہیں کی جا سکتی، معاشی گلوبلائزیشن کا رجحان یقینی ہے، اور کھلے پن، تعاون، باہمی فائدے اور جیت جیت کے نتائج دنیا میں صحیح راستہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین نے ڈبلیو ٹی او قوانین کو کمزور کرنے پر امریکہ کی مذمت کر دی چین نے ڈبلیو ٹی او قوانین کو کمزور کرنے پر امریکہ کی مذمت کر دی برکس ممالک طاقتور ممالک کو روکنے کے لیے واضح طور پر کھڑے ہوں، چینی وزیر خارجہ چین کا نیا ترقیاتی ڈھانچہ – “100 ملین جوتوں” سے “ایک چپ” تک بڑی اسٹریٹجک منتقلی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی وفاقی حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا عندیہ اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امریکہ کے

پڑھیں:

امریکی گلوکارہ کیساتھ کینیڈا کے سابق وزیراعظم کا معاشقہ؛ سچ کیا ہے؟

کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پوپ سنگر کیٹی پیری کی ڈنر پر ایک خاص ملاقات نے سوشل میڈیا پر ہلچ مچادی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پوپ اسٹار کیٹی پیری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں دونوں کو مونٹریال کے ایک لگژری ریسٹورنٹ Le Violon میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ملاقات نے گلوکارہ کے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئیں کسی نے کہا کہ یہ "اتفاقیہ" ملاقات تھی جب کہ کسی نے تکا لگایا کہ دونوں کی قربتیں رومانوی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دونوں ریسٹورینٹ میں خوشگوار موڈ میں پرجوش گفتگو کرتے اور قہقہے لگا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے اندازے، افواہیں اور خواہش اپنی جگہ لیکن تاحال گلوکارہ کیٹی اور سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

دونوں کے ترجمانوں نے بھی اس خوشگوار ملاقات پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس سے افواہیں مزید زور پکڑتی جارہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں حال ہی میں اپنی ازدواجی زندگیوں کے الگ الگ مگر جذباتی باب بند کر چکے ہیں۔ 

کیٹی پیری نے رواں سال جون میں اورلینڈو بلوم سے اپنی منگنی ختم کی ہے جس سے ان کی بیٹی بھی ہے۔

اسی طرح جسٹن ٹروڈو نے اگست 2023 میں اپنی اہلیہ سوفی گریگوئر سے 18 سالہ رفاقت کو خیرباد کہا ہے۔ اُن کے تین بچے ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • لاوا پھٹنے کو ہے، جب پھٹے گا تو پاکستان کیلئے نقصان دہ ہوگا: محمد زبیر
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
  • چین اور امریکہ کو مشاورت کے لیے مزید چینلز قائم کرنے چاہئیں، چینی وزیر خارجہ
  • میڈیا کے معروف عالمی ادارے پاک امریکا تجارتی معاہدے کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟
  • امریکہ سے معاہدہ،پاکستانی مصنوعات پر لگنے والے ٹیرف میں کمی آئے گی: وزارت خزانہ
  • امریکی گلوکارہ کیساتھ کینیڈا کے سابق وزیراعظم کا معاشقہ؛ سچ کیا ہے؟
  • ہماری واحد امید امریکہ ہے، عمران خان کے بیٹے کا انٹرویو میں اظہار خیال
  • مودی کی لوک سبھا میں ’آپریشن سندور‘ پر تقریر جھوٹ کا پلندہ قرار، عالمی میڈیا
  • اولمپکس کرکٹ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی شرکت خطرے میں پڑگئی
  • امریکی ناظم الامور سے ملاقات ، مثبت تعلقات پر پیش رفت کا جایزہ ‘ وزیرخزانہ امریکہ روانہ