سی بی ڈی پنجاب کا یومِ مزدور پر محنت کشوں کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سٹی 42 :سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے یومِ مزدور پر محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے ۔
سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے خصوصی ویڈیو "محنت کش ساتھی" جاری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش ساتھی" ویڈیو، محنت کشوں کی خدمات کا بصری خراجِ تحسین ہے۔
سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے بتایا کہ سی بی ڈی کے تمام ترقیاتی منصوبے محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہیں، ہم ہیں سر بلند کیونکہ محنت کش ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محنت، اتحاد اور عزم ہماری ترقی کی بنیاد ہیں۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
خصوصی ویڈیو "محنت کش ساتھی" سی بی ڈی پنجاب کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سی بی ڈی پنجاب
پڑھیں:
دادو: پل پر مرمتی کام کے دوران 2 مزدور گر کر زخمی
فائل فوٹودادو میں پل پر مرمتی کام کے دوران دو مزدور گر کر زخمی ہوگئے ۔
دادو کے علاقے فریدہ آباد اور میہڑ کو ملانے والی پل پر مرمتی کام کے دوران 2 مزدور گر کر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دونوں مزدوروں کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال میہڑ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ زخمیوں کی شناخت خلیل احمد اور افتخار چوہدری کے ناموں سے ہوئی ہے۔
یادر ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، جس وجہ سے ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے۔