مودی حکومت نے پاکستان کی محبت میں سکھ گلوکارہ کے گانے پر پابندی لگادی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
نئی دہلی (اوصاف نیوز)پاکستان کی محبت میں گیت گانے والی، بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ زارا گل کے ایک گانے کی دھوم مچ گئی۔گانے کے آغاز’ اسیں مُردہ باد نئیں کہہ سکدے بُھل کے وی پاکستان نوں ‘ سے ہوتا ہے۔
گانے میں پاکستان کی محبت کو بابا گورو نانک کے ساتھ انتہائی خوبصورتی سے جوڑا گیا ہے۔گانے میں بتایا گیا ہے کہ جہاں گورو نانک نے اپنی زندگی گزاری اسے کیسے مردہ باد کہا جائے۔
پاکستان کی محبت پر مبنی اس گانے پر مودی سرکار نے مشرقی پنجاب میں پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے باوجود یہ گانے اس وقت یوٹیوب اور دیگر میڈیا فلیٹ فارمز پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
بھارتی فوجی وردی میں بھیڑیے، اسرائیلی خاتون افسر کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بناڈالا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کی محبت
پڑھیں:
مودی نے بھارتی فوج کو فری ہینڈ دے دیا لیکن شہباز شریف نے نہیں دیا، بیرسٹر علی ظفر
اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی فوج کو فری ہینڈ دے دیا ہے لیکن شہباز شریف نے تاحال پاک فوج کو فری ہینڈ نہیں دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم پرامن اور ذمہ دار قوم ہیں، جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر کسی نے حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف آج بھی وہی ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، قوم پر حملہ ہوا تو جان بھی حاضر ہے۔
علی ظفر نے کہا کہ حکومت نے اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی کی آواز شامل نہیں کی جبکہ انڈیا میں کانگریس کی درخواست پر مشترکہ اجلاس بلایا گیا۔ اپوزیشن نے یکجہتی کا پیغام دیا لیکن حکومت ابھی سیاست کھیل رہی ہے، مریم نواز کی تقریر میں بھارت کا ذکر تک نہیں تھا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مودی کی انتہا پسند حکومت سے ہمارا مقابلہ ہے، بھارتی عوام دشمن نہیں، ہمسائیگی کے حق میں ہیں۔