کوئٹہ: تندور مالکان کی آج سے شروع ہونے والی ہڑتال 10 روز کیلئے موخر
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
کوئٹہ میں تندور مالکان نے انتظامیہ سے مزاکرت کے بعد آج سے شروع ہونے والی ہڑتال 10 روز کےلیے مؤخر کردی ہے۔
بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کے رہنما رضا محمد نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ آج سے شروع ہونے والی ہڑتال مؤخر کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال مؤخر کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت کے بعد کیا گیا۔
کوئٹہ میں شہر میں تندور مالکان کی جانب سے روٹی کی فروخت سے متعلق سرکاری نرخنامہ نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی تجزیاتی کمیٹی 6 روز میں تندور کی روٹی کی قیمت طے کرے گی، جو بھی وزن مقرر ہوگا اس کے نرخ کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
تاہم اس دوران تندور مالکان ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نرخ کی پابندی کرتے ہوئے تندوری روٹی 30 روپے میں فروخت کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تندور مالکان
پڑھیں:
کوئٹہ: موبائل فون، انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کیلئے معطل
کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 24 گھنٹوں کے لیے معطل کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق موبائل فون ڈیٹا سروس امن و امان کی صورتحال کے باعث 24 گھنٹے کے لیے بند کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل فون ڈیٹا سروس آج رات 12بجے تک بند رکھی جائے گی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ڈیٹا سروس بند ہونے سے طلبا، کاروباری حضرات، آن لائن خدمات انجام دینے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔