اسلام آباد سمیت ملک کے شمالی حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، گرمی کی شدت میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
فائل فوٹو۔
مظفر آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالی گھٹاؤں کا راج ہے، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
اسلام آباد میں شدید آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مری میں گہرے کالے بادلوں کے باعث دن میں رات کا سماں رہا۔
ادھر مانسہرہ میں بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ہنگو میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے گرمی کی شدت کو کم کردیا۔
دوسری طرف سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی ہے، سبی، نوابشاہ، لاڑکانہ اور سکھر میں درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولپور میں درجہ حرارت 46 اور ملتان میں 44 ڈگری جبکہ کراچی اور لاہور میں درجہ حرارت 39 ڈگری نوٹ کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
بارش کے دوران حادثات میں بچے سمیت 6 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک : اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، ہری پور، ایبٹ آباد، چکوال اور مضافات میں کالی گھٹاؤں کے بعد گرد آلود طوفانی ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جس کے دوران مختلف حادثات میں بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسلام آباد اور گردونواح کے اضلاع میں آج سہ پہر اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے دن میں رات کا سماں بن گیا، جس کے باعث گاڑی چلانے والوں نے ہیڈ لائٹس روشن کیں۔ اس دوران تیز گردآلود آندھی چلنا شروع ہوگئی اور کئی مقامات پر شدید طوفان آیا، جس کے نتیجے میں متعدد درخت اکھڑ گئے اور سائن بورڈ گرگئے۔اسلام آباد میں ایک درخت گرنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ سیکٹر جی بارہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔راولپنڈی میں طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوا، کاروباری مراکز ہوٹلز ریسٹورنٹس بند ہوگئے۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
مری، گلیات اور ایبٹ آباد میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی، پشاور سے سیر کے لئے آئے خاندان کی کشتی خانپور ڈیم میں تیز آندھی کے باعث الٹ گئی جس سے چھ افراد ڈوب گئے تاہم امدادی کارکنوں نے پانچ کو زندہ بچالیا۔ ہری پور میں دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے اس کے علاوہ میرپور کے علاقہ اسلام گڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پنڈدان خان کے محلہ خیرشاہ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ ڈڈیال آزادکشمیر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بکری ہلاک ہوگئی جبکہ کئی دکانوں میں برقی آلات جل گئے۔
ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی
پنجاب کے علاقے چکوال میں آندھی کی وجہ سے دکانوں کے شیڈ اور بل بورڈزروڈ پر آ گرے اورکئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔
آئیسکو ترجمان کے مطابق اسی فیصد علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔